دیوبند: دانیال خان(یواین اے نیوز 5فروری2020)سابق ایم ایل اے معاویہ علی نے متحدہ خواتین کمیٹی کے زیر اہتمام دیوبند کے عید گاہ میدان میںجاری خواتین کے غیر معینہ دھرنے کی مخالفت میں بی جے پی لیڈران کے دباؤ میں انتظامیہ انہیں بیٹے حیدر سمیت گرفتار کرنے کی سازش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی تحریک پر امن طور پر شہر کی عوام کے تعاون سے جاری ہے اور تب تک جاری رہیگی جب تک شہر کی عوام اس کی حمایت کرتے رہیں گے،انہوں نے کہا کہ وہ حق اور انصاف کی لڑائی میں اپنی گرفتاری دینے کو تیار ہیں،سابق ایم ایل اے معاویہ علی نے بی جے پی لیڈران پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ دیوبند میں سی اے اے،این پی آر اور مستقبل میں آنے والے این سی آر کی مخالفت میں گزشتہ نو دنوں سے جاری خواتین کا پر امن ستیہ گرہ اب انکی آنکھوں میں کھٹکنے لگا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈران اب انتظامیہ پر دباؤ ڈال کر انکو اور انکے بیٹے حیدر علی کو پی ایف آئی تنظیم سے منسلک دکھا کر انہیں گرفتار کرنے کی سازش کر رہے ہیں،معاویہ علی نے کہا کہ انکی گرفتاری کرانے والے خواتین کے پر امن ستیہ گرہ کو برداشت نہیں کر پا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ شہر کی عوام کے تعاون سے جاری غیر معینہ دھرنا آئین اور سپریم کورٹ کی گائڈ لائن کے مطابق جاری ہے لیکن بی جے پی کے لوگ ستیہ گرہ کے نام پر فصاد کرا کر سیاسی روٹیاں سینکنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ انکی گرفتاری سے ستیہ گرہ پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے اور شہر کی عوام اسے پر امن طریقہ سے چلاتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کی یوگی حکومت دیوبند کے غیر معینہ دھرنے کو ختم کرانے کے لئے اسکو پی ایف آئی سے فنڈنگ ہونے کا دعوہ کر رہی ہے جبکہ اس تحریک کو دیوبند کے لوگ اپنے گھروں اور گلی گلی سے پانچ،پانچ،اور دس دس روپے جمع کر کے خواتین کے ناشتہ اور کھانے کا انتظام کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ کا فی الحال این آر سی نافذ نہ کرنے والا بیان انکا انتخابی بیان ہے،اگر وہ اتنے ہی سچے ہیں تو پارلیمنٹ میں یقین دہانی کیوں نہیں راتے کہ مستقبل میں کبھی بھی این آر سی نافذ نہیں کی جائے گی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں