علی گڑھ( آئی این این/یواین اے نیوز 17فروری2020)کنگیری علاقے کےگاؤں راج گہیلا، گزشتہ رات کھیتوں میں پانی لگانے پہنچے دو کسانوں کو دو سانڈوں نے گھدیڑ لیا۔ سانڈ کے خوف سے دو کسان درخت پر چڑھ گئے، اس پر پوری رات سانڈ درخت کے نیچے کھڑے ان کے نیچے اترنے کا انتظار کرتے رہے۔ طلوع آفتاب کے بعد وہاں سے ہٹے دونوں سانڈ نے راج گہیلا گاؤں میں گھس کر ہنگامہ کیا۔ انہیں قابوکرنے میں بہت سے دیہی باشندے زخمی ہوگئے۔اطلاع کے مطابق گاؤں نگلا برکھی کے رہنے والے چندن سنگھ اور گاؤں نگلا کھار کے رہنے والے مہیپال سنگھ ولد رام پرساد گزشتہ رات تقریباً 12بجے گاؤں راج گہیلا میں پڑنے والے کھیتوں میں پانی بھرنے گئے تھے۔
اسی درمیان دونوں کسانوں پر سانڈ نے حملہ کردیا۔ جان بچانے کے لیے کسانوں نے دوڑ لگا دی۔ حملے سے بچتے ہوئے دونوں ایک درخت پر چڑھ گئے جس سے ان کی جان میں جان آئی لیکن دونوں کی خوشی چند منٹ میں ہی کافور ہوگئی، جب دونوں سانڈوں نے درخت کو گھیر لیا۔ رات بھر درخت کے نیچے کھڑے رہے، جس سے کسانوں کی پوری رات گھبراہٹ میں درخت پر ہی گزری۔ گزشتہ روز کو دونوں سائنڈوں نے ان گہیلا گاؤں میں گھس کر دیہاتیوں پر حملہ شروع کردیا۔ اس پر دیہاتیوں نے پولیس کو اطلاع دی۔پولس و دیہاتیوں نے مل کر کسی طرح دونوں سائڈوں کو قابو کر کے آم کے درخت سے بندھوا دیا۔ اس کے بعد محکمہ جنگلات کو اطلاع دی گئی۔اس دوران سانڈوں کے حملے سے کسان مہیش ولددهرم پال سنگھ سمیر ولد گنگارام، ساکن راج گہیلا، نگلا کھار کے رہنے والے سونپال سنگھ ولد کشن لال،مہیپال سنگھ ولد رام پرساد اور گاؤں نگلا برکھی کے رہنے والے چندن سنگھ ولد رام پرسادزخمی ہوئے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں