تازہ ترین

پیر، 17 فروری، 2020

بلند شہر میں اے ٹی ایم کاٹ کر لاکھوں روپےکی چوری

 بلند شہر(یواین اے نیوز17فروری2020)اترپردیش میں بلند شہر ضلع کے پہاسو علاقہ میں شوگر مل گیٹ کے نزدیک بدمعاش پنجاب نیشنل بینک کا اے ٹی ایم کاٹ کر ۲۸؍لاکھ ۳۴؍ہزار روپے چوری کرکے لے گئے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ (کرائم) شیورام یادو نے اتوار کو یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ سابت گڑھ تروینی شوگر مل کے ملکی گیٹ کے نزدیک پی این بی کے اے ٹی ایم کو سنیچر کی رات گیس کٹر سے کاٹ کر اس میں رکھے ۲۸؍ لاکھ ۳۴؍کی نقدی چوری کرکے لے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ اے ٹی ایم پر تعینات گارڈ رات کو شٹر بند کرکے سڑک پار بنے ہوٹل میں سونے چلا گیا تھا۔ صبح اے ٹی ایم کھلا پڑا تھا اور آگ سے جلانے کے نشان تھے۔

 اے ٹی ایم میں رکھی نقدی غائب ہونے کی اطلاع بینک منیجر نے پولیس کو دی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس سپرنٹنڈنٹ(دیہی) ہریندر کمار سنگھ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ (کرائم) شیورام یادو پولیس دستہ کے ساتھ موقع پر پہنچے اور بینک کے لیڈ افسر وجے گاندھی اور پی این پی کی کنورا برانچ کے منیجر بھی موقع پر پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق  فورینسک ٹیم نے موقع پر پہنچ کرجانچ کرکے نمونے لئے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ کرائم شیورام یادو نے بتایا کہ اے ٹی ایم کو گیس کٹر سے کاٹا گیا ہے اور آگ بھی لگائی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بینک منیجر کے مطابق اے ٹی ایم میں ۲۸؍لاکھ ۳۴؍ہزار کی رقم تھی جسے چور چراکر لے گئے۔

انہوں نے نوٹو ں کے جلنے کے اندیشہ سے انکار نہیں کیا ہے۔۔ بینک کے منیجر ویرپال سنگھ نے پہاسو تھانہ میں درج معاملہ میں ۲۹؍لاکھ ۳۴؍ہزار روپے چوری کرکے لے جانے کی رپورٹ درج کرائی ہے۔ خیال رہے کہ بینک کی طرف سے اس اے ٹی ایم پر سیکوریٹی گارڈ کے طورپر وجے سنگھ تعینات ہے جو معذور ہے۔سنیچر کی رات وجے سنگھ خود ڈیوٹی پر نہیں آیا اور اپنی جگہ اپنے معذور بھائی کو ڈیوٹی پر بھیج دیا۔بادی النظر بینک انتظامیہ کی لاپرواہی بھی سامنے آرہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad