تازہ ترین

پیر، 17 فروری، 2020

بھوگاؤں تھانہ پولس وصوات ٹیم نگرانی پولس کا قابل ستائش کام،بہتر کارکردگی پر پولس کپتان نے پولس ٹیم کو پندرہ ہزار روپیہ کا نقد انعام دیا

مین پوری:حافظ محمد ذاکر(یو این اے نیوز 17 فروری 2020)ضلع مین پوری کی فعال و متحرک پولس ٹیموں نے اسکار پیولوٹ کا پردا فاش کیا ،پولس کپتان اجے کمار پانڈے نے پولس ٹیکم کی اس کار کردگی پر خوش ہو کر پندرہ ہزار روپیہ کا نقد انعام دیا ،مین پوری سے ملحق ضلع اٹاوہ کے دو بد معاشوں کو مڈبھیڑ کے بعدمین پوری کی پولس نے حراست میں لے لیا ،لوٹی ہوئی اسکارپیو گاڑی بھی بر آمد کر لی،گزشتہ رات ہوئی پولس سے مڈبھیڑ میں ضلع اٹاوہ کے بھرتنہ تھانہ حلقہ کے باشندوں کی گرفتاری کی گئی ہے ،ایک بد معاش مڈبھیڑ کے دوران فرار ہو گیا ،جس کی تلاش میں پولس ٹیمیں لگی ہوئی ہیں ،حراست میں لئے گئے بد معاشوں سے معلومات پر پتہ چلا کہ گینگ کے سر غنہ راجہ ہنی کے اوپر کل بیس مقدمات درج پائے گئے۔

جبکہ اس کے ساتھی چندر شیکھر (چندو ) پر کل نو مقدمات درج ہو چکے ہیں،گینگ کے سر غنہ راجہ ہنی ابھی گزشتہ دو فروری کو ہی اٹاوہ جیل سے چھوٹا ہے ،چھوٹ نے کے فوراً بعد ٦ / فروری کو مین پوری کے قصبہ بیور سے گاڑی بکنگ کرانے کا جھانسہ دیکر گاڑی کو بک کیا ،اور بھوگاؤں ریلوے پھاٹک کے پاس گاڑی رکواکر لوٹ لیا ،مین پوری پولس کی تیز ترّار سرویلانس و ایس او جی ٹیم کی پینی نگاہوں سے یہ بد معاش بچ ن سکے ،اب ان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجا جا رہا ہے،پولس ٹیم کو ان کی اس کامیابی کے لئے ایس پی مین پوری اجے کمار نے ١٥٠٠/ ہزار روپیہ نقد انعام دیا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad