تازہ ترین

بدھ، 5 فروری، 2020

اعظم گڑھ کے بلریا گنج میں پولس کی بربریت میں زخمی ہوئی بوڑھی ماں کا آپریشن کامیاب۔

اعظم گڑھ کے بلریا گنج میں پولس کی بربریت میں زخمی ہوئی بوڑھی ماں کا آپریشن کامیاب۔
اعظم گڑھ (یواین اے نیوز 5فروری2020)آج صبح اعظم گڑھ کے بلریا گنج میں یوپی پولس نے بربریت کا تمام ریکارڈ توڑ دیا،جہاں پرامن طریقے سے خواتین جوہرپارک میں احتجاج کررہی تھیں،دیر رات عوام کم ہونے کی وجہ سے پولس نے عورتوں کے ساتھ بدتمیزی کی اور پھر پارک میں پانی بھروادیا جب اس سے بھی عورتیں نہیں ہٹیں تو یوگی پولس نے لاٹھی چارج کی اور آنسو گیس کے گولے بھی داغے،عینی شاہدین کی مانیں تو ربر کی گولیاں اور پولس کی طرف سے پتھر بازی بھی گئی ،جہاں پر کئی خواتین شدیدطورپر زخمی ہوئیں،ان میں سے ایک خاتون کوسر میں اتنی شدید چوٹ آئی کی وہ موت و حیات کی جنگ لڑرہی تھیں،ابھی ابھی اطلاع ملی ہے کی اس ماں کا ڈاکٹر دانش صاحب کے یہاں آپریشن ہوا  جو کی کامیاب رہا،جہاں پر الحمد اللہ وہ ابھی ٹھیک ہیں۔ آپ سب بھی دعا کریں کی اللہ تعالیٰ تمام لوگوں کو شفاء کاملہ عطا فرمائے آمین۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad