تازہ ترین

منگل، 4 فروری، 2020

مودی سرکار این آر سی کولیکر بیک فٹ پر ۔کہا ملک بھر میں نافذ کرنے کے بارے میں فیصلہ نہیں

نئی دہلی، (یو این اے نیوز 4فروری 2020) حکومت نے منگل کوواضح کیا کہ پورے ملک میں قومی شہریت رجسٹر (این آر سی) نافذ کرنے کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک سوال کے تحریری میں جواب یہ بات کہی۔  انہوں نے کہا کہ اب تک حکومت نے این آر سی کو قومی سطح پر تیار کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

اس کے علاوہ ریاست وزیر داخلہ نتیانند رائے نے لوک سبھا میں تحریریں جواب پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب تک حکومت نے قومی سطح پر این آر سی کےلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے خیال رہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر آسام میں این آر سی نافذ کردیا گیا ہے۔ خود حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کئی سینئر لیڈر ایوان سے باہر یہ کہہ چکے ہیں کہ این آر سی کو پورے ملک میں نافذ کیا جائے گا۔ ملک کے کئی حصوں میں اسی وقت سے اس کی مخالفت شروع ہوگئی تھی۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے نیتا پرویش ورما نے کہا اس قانون کو لیکر بھرم پھیلایا جارہا ہے انھوں نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کی دلی کے شاہین باغ میں اس قانون کے خلاف احتجاج ہورہا ہے اور دلی کے وزیر اعلی اروند کیجری وال کہتے ہیں کہ وہ احتجاج کرنے والوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔جبکہ مظاہرین وہ پر ملک مخالف نعرے لگارہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad