تازہ ترین

منگل، 4 فروری، 2020

جانیں سعودی عرب نے کن پانچ ممالک کے شہریوں کا ٹیکس ،فیس اور جرما نا معاف کیا

 ریاض۔(یو این اے نیوز 4فروری 2020) پانچ ممالک کے شہری مستقل طور پر وطن واپس جانا چاہیں تو حکومتی فیس، جرمانے اور ٹیکس ان پر لاگو نہیں ہوں گے۔عکاظ اخبار کے مطابق سعودی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ایتھوپیا، صومالیا، نائیجیریا، چاڈ اور اریٹریا کے غیر قانونی تارکین کو وطن واپسی پر تمام فیسوں سے استثنیٰ دیا جائے۔سعودی حکومت نے ان ممالک کے شہریوں کو واطن واپس جانے کے لیے تین ماہ کی مہلت دی ہے۔

سعودی سرکاری ادارے کا کہنا ہے کہ ’مذکورہ ممالک کے شہریوں کو حکومت کی تمام فیسوں کے علاوہ ٹریفک جرمانے اور تمام ٹیکس معاف ہیں بشرطیکہ وہ مستقل طور پر اپنے وطن واپس چلے جائیں۔‘’یہ مہلت مکہ ریجن میں مقیم مذکورہ ممالک کے تارکین کے لیے ہے اور اس کی مدت 3 ماہ ہے جو حالات کے حساب سےبڑھائی بھی جا سکتی ہے۔‘

حکومتی فیس، جرمانے اور ٹیکس کا واپس جانے والوں پر بطور قرض اندراج ہوگا۔ فوٹو:  اخبار24


مکہ ریجن کے بعد یہ مہلت دیگر ریجنوں میں مقیم ان ممالک کے تارکین کو بھی دی جاسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق ’مہلت سے فائدہ اٹھانے والوں پر واجب الادا فیس، جرمانے اور ٹیکس ان پر قرض کے طور پر درج کیے جائیں گے۔ اگر وہ نئے ویزے پر واپس آنا چاہیں تو اس وقت انہیں یہ رقم ادا کرنا ہوگی۔‘
دوسری طرف ایتھوپین قونصلیٹ ذرائع نے کہا ہے کہ ’سعودی حکومت کی طرف سے ان کے شہریوں کو دی جانے والی مہلت کی اطلاع سرکاری طور پر موصول ہوئی ہے۔‘
قونصلیٹ نے کہا ہے کہ ’ہم مہلت سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند شہریوں کی واپسی کے لیے تیاریاں کر رہے ہیں۔ اردو نیوز کے ان پٹ کے ساتھ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad