تازہ ترین

منگل، 18 فروری، 2020

ذہنی معذور بچے سے بدفعلی کے دو ملزم گرفتار

احتشام خان،پاکستان۔(یو این اے نیوز 18 فروری 2020) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ناصر باغ کی حدود میں ذہنی معذور بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران جرم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا فوٹو:فائل

افغان مہاجر بشیر خان نے تھانہ ناصر باغ پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ اس کا چھوٹا بھائی 14 سال حسین اللہ ذہنی معذور ہے، ملزمان امدا میر اور سمیع اللہ میر نے اس کے ساتھ بد فعلی کی ہے۔ڈی ایس پی ریگی زاہد عالم خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ناصر باغ امتیاز خان کو ملوث ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت کی۔

ایس ایچ او ناصر باغ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران جرم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے ان پٹ کے ساتھ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad