تازہ ترین

جمعہ، 7 فروری، 2020

بنگال : سی اے اے حمایت ریلی نکال رہے کیلاش وجیۓ ورگی سمیت کئی سینئر بی جے پی لیڈر لئے گئے حراست میں!

بنگال ۔(یو این اے نیوز 7فروری 2020)کولکتہ میں شہریت ترمیمی قانون   (سی اے اے) کی حمایت میں ایک ریلی کے دوران ریاست کے پارٹی پربھاری  کیلاش وجیۓ ورگی  اور مکل رائے سمیت بی جے پی کے سینئر لیڈروں کے ذریعے پچھم بنگال میں جمعہ کے روز زبردست ڈرامہ دیکھا گیا۔

 انڈیا ٹو ڈے کی خبر کے مطابق بی جے پی لیڈروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔کیونکہ انکے پاس ریلی کرنی کی اجازت نہیں تھی۔ذرائع کے مطابق بی جے پی پولیس کی بغیر اجازت کے غیر قانونی طور پر ریلی نکالنا چاہتی تھی ۔جسکے بعد پارٹی کے کچھ سینئر لیڈروں کو پولیس وین میں لے جایا گیا۔


وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا مرکزی حکومت کو بنگال میں سی اے اے این پی آر یا این آر سی کو نافذ کرنے کی اجازت نہیں دیگی۔ٹی ایم سی سپریمو نے کہا  مرکز میں بی جے پی والی حکومت ملک میں سی اے اے ۔این آر سی کا نفاذ کرکے ماحول کو خراب کرنا چاہتی ہےممتا نے کہا تھا بی جےپی اس کالے قانون کو نافذ کرنے کے نام پر ہندو مسلم فساد کرانا چاہتی ہے ۔اس سے عوام کو ہوشیار رہنا ہوگا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad