تازہ ترین

منگل، 18 فروری، 2020

دلہن کے رخصت ہوتے ہی دو نوجوان میں مار پیٹ ۔کئی پولیس حراست میں۔

دیوبند۔دانیال خان(یو این اے نیوز 18فروری 2020)دیوبند کے قریبی گاؤں رسول پور ٹانک میں دلہن کی رخصتی ہونے  کے  بعد دو نوجوانوں میں  ڈانس کے دوران  کہاسنی کے بعد مار پیٹ شروع ہو گئی،پولیس نے اسکے بعد دونوں فریقوں کے چار نوجوانوں کو حراست میں لیکر ان کا نقض امن کی دفعات میں چالان کر دیا۔


اطلاع کے مطابق دیر شام گاؤں رسول پور ٹانک میں بارات کے لوٹنے پر کسی بات کو لیکر دو فریقوں میں کہا سنی ہو گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے مارپیٹ میں تبدیل ہو گئی،پولیس کے مطابق برجیش،دھرمیندر اور لوکیش و جوگیندر میں بارات کے واپس جانے کے بعد ڈانس کرنے کو لیکر کہاسنی ہو گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے مارپیٹ میں تبدیل ہو گئی،

جنہیں گاؤں کے لوگوں نے کافی سمجھایا لیکن وہ کسی کی بات بھی سن نے کے لئے تیار نہیں تھے۔گاؤں والوں کے بلانے پر ہی پولیس  نے چاروں نوجوانوں کو حراست میں لیتے ہوئے ماحول خراب کرنے کی دفعات میں چالان کر جیل بھیج دیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad