رپورٹ۔ حافظ محمد ذاکر ۔مین پوری ۔(یو این اے نیوز 5فروری 2020)بڑ بازار میں بلاک ایجوکیشنل ریسورس سینٹرمیں آج ایس ڈی گلوبل کمپنی فاسٹ ٹریک کے تربیتی ترقیاتی بلاک سلطان گنج کے 150 باورچیوں کو تربیت دی گئی، جس میں فوڈ سیفٹی فاسٹ سرٹیفکیٹ پروگرام کے تحت باورچیوں کی ڈیوٹی اور ذمہ داری کا ادراک کرایاگیا، پرساد چیف فوڈ سیفٹی آفیسر بھوگاؤں نے کہا کہ کھانا تیار کرتے وقت صفائی کا خصوصی خیال رکھنا چاہئے،
باورچی خانے کے اندر، مکڑی کا جال ہر گز نہ ہو نے پائے،کھانا پکانے سے پہلے دیکھ لینا چاہئے کہ آنٹا چاول،دودھ وغیرہ میں کوئی ناقابل طعام چیز تو نہیں ہے،کھانا بناتے وقت تمام رسوئیاں اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ اپنے اپنے بالوں کو باندھ لیں،تاکہ بچوں کے کھانے میں کوئی بال وغیرہ نہ نکلے،
ڈی کے ورما فوڈ سیفٹی آفیسر نے بتایا کہ کھانا بنا نے والے تمام رسوئیوں کے لئے اس قسم کی تربیت ضروری ہے، راجیو کمار، شیام سندر، فوڈ سیفٹی آفیسر اور جے پی پال بلاک ایجوکیشن آفیسر سلطان گنج بی آر سی محمد رفیع، محمد جاوید، راجیو گپتا وغیرہ موجود تھے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں