تازہ ترین

پیر، 3 فروری، 2020

پیدائشی گونگا، بہرہ اچانک سننے اور بولنے لگا

 ریاض۔( یو این اے نیوز 3فروری 2020) سعودی عرب کے شہر ابہا میں پیدائشی گونگا اور بہرا شخص 58 برس بعداچانک سننے اور بولنے لگا۔ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اخبار 24 کے مطابق سعودی شہری جمال الشہری نے بتایا کہ پیدائشی گونگا اور بہرا تھا۔ ایک دن نماز کے لیے مسجد گیا ۔امام صاحب سورة فاتحہ کی تلاوت کررہے تھے۔ اچانک مجھے تلاوت کی آواز کان میں آنے لگی‘۔

 ابھی میں حیرت کے عالم سے باہر نہیں آیا تھا کہ میں خود بھی سورہ فاتحہ کی تلاوت کرنے لگا۔اللہ تعالیٰ نے مجھے سننے اور بولنے کی قدرت اچانک عطا کردی‘۔جمال الشہری کے مطابق’ نماز پڑھتے ہی سب سے پہلے اس کی اطلاع فون کے ذریعے اپنی والدہ کو دی وہ میری آواز سن کر خوشی سے رونے لگیں‘۔

جمال الشہری کا کہنا تھا ’والدہ نے مجھے ایک ہی حکم دیا کہ بیٹا جتنی جلد ہوسکے گھر پہنچ جاﺅ۔ میں دوڑتے ہوئے گھر پہنچ گیا۔ میرا بس نہیں چل رہا تھا کہ اڑ کر گھر پہنچ جاﺅں‘۔
سعودی شہری کی گویائی اور سماعت کی خبر تمام رشتہ داروں اور احباب میں پھیل گئی۔ ہر ایک نے مبارکباد دی۔ اردو نیوز کے ان پٹ کے ساتھ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad