تازہ ترین

منگل، 4 فروری، 2020

اگر بی جے پی کا یہی حال رہا تو پورا ملک شاہین باغ بن جائے گا: غلام نبی

نئی دہلی، (یو این اے نیوز 4 فروری 2020) راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف غلام نبی آزاد نے مودی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ان کی پالیسیوں کی وجہ سے شاہین باغ بنا ہے اور اگر یہی حال رہا تو پھر پورا ملک میں شاہین باغ بن جائے گا ۔

مسٹر آزاد نے صدر کے خطاب پرشکریہ کی تحریک میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہونے کی وجہ سےعوام کی توجہ ہٹانے کے لئے قومی شہریت (ترمیمی) قانون (سی اے اے) لیکر آئی اور جموں کشمیر کی ترقی کے بارے میں جھوٹ پھیلاکر وہاں سے 370 کو ہٹا یا اور وہاں کی پوری معیشت برباد کردی۔ صرف یہی نہیں ، انہوں نے وہاں کے رہنماؤں کو بھی نظربند کرلیا۔

کانگریس کے ممبر نے ان تمام رہنماؤں کو رہا کرنے اور جموں و کشمیر کی پرانی صورتحال کو بحال کرنے کے لئے پارلیمنٹ کے موجودہ اجلاس میں ایک قانون لانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

مسٹر آزاد نے بی جے پی کے ممبروں کی طرف سے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے بارے میں بار بار غیر مہذب باتیں کرنےپر بی جے پی پر بھی تنقید کی اور مطالبہ کیا کہ انہیں پارٹی سے معطل کردیا جائے۔
یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad