تازہ ترین

بدھ، 5 فروری، 2020

نا معلوم رہزنوں نے فوٹو گرافر سے 80/ہزارکا کیمرہ اور پچپن ہزار لوٹے

رپورٹ۔حافظ محمد ذاکر۔مین پوری (یو این اے نیوز 4فروری 2020) نامعلوم بولیرو پک اپ پر سوار چار شرپسندوں نے فوٹو گرافر سے قیمتی ڈرون کیمرہ لوٹ لیا، اور طمنچوں کی طاقت پر کار کو روک لیا، ہزاروں روپیہ نقد رقم اور موبائل لوٹنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے، پولیس نے لوٹ کی واردات کی مقام پر پہنچ کر معائنہ کیا اور راہزنوں کی تلاش شروع کردی،


صدر کوتوالی ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ کالونی کا رہائشی روی پرکاش ولد جیا پرکاش رات تقریبا بجے پولیس اسٹیشن پہنچا اور اس نے رپورٹ درج کرائی کہ وہ گاؤں مانیک پور میں ایک شادی پروگرام کو ڈرون کیمرا اور فوٹو گرافری کرکے  واپس آرہا تھا،جب وہ اپنی سینٹرو کار نمبر UP80DH8361 لے کر جلال پور پلیا کے پاس پہنچا تو اچانک پیچھے سے ایک مٹیلے کلر کی بلیرو پک اپ نے زبردستی اس کی گاڑی کو روک لیا، 

جیسے ہی کار رکی چار نامعلوم شرپسندوں نے طمنچہ دکھایا اور اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی اور گیٹ کھول دیا، گیٹ کھلتے ہی شرپسندوں نے لوٹ مار شروع کردی، شرپسندوں نے اس سے 80 ہزار کی قیمت کا ڈرون کیمرہ اور 55 ہزار روپے نقدی اور دو موبائل لوٹ لئے، شرپسندوں سے مزاحمت کی تو اس کے سر کو شدید زخمی کردیا، اور اس کی کار کو نقصان پہنچایا،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad