تازہ ترین

منگل، 18 فروری، 2020

پاکستان کے لئے جاسوسی کے الزام میں 11ہندؤ گرفتار مچا بوال ،گودی میڈیا خاموش

نئی دلی۔(یو این اے نیوز 18فروری 2020) اب تک 11 بحری اہلکاروں سمیت 13 افراد کو پاکستانی جاسوسی ریکیٹ سے تعلقات کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔  ان افراد کو پاکستانی انٹلیجنس ایجنسیوں نے ہنی ٹریپ کے ذریعے سوشل میڈیا پر اپنے جال میں پھنسا لیا تھا۔ قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے اے این آئی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ پولیس نے ان لوگوں کو  ممبئی ، کارواڑا اور وشاکھاپٹنم سمیت ملک کے کئی بحری اڈوں سے انہیں گرفتار کیا۔


 ان لوگوں پر فیس بک سمیت اپنے سوشل میڈیا پروفائل کے ذریعے ہندوستانی بحریہ کی حساس معلومات کو لیک کرنے کا الزام ہے۔ بحریہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار کئے گئے  بحریہ اہلکاروں   کے سوشل میڈیا پروفائل کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے اور یہ معلوم کرنے کے لئے تفتیش جاری ہے کہ ملزمان کا تعلق کس سے ہے۔

 یہ کارروائی آندھرا پردیش پولیس ، بحریہ  انٹیلیجنس  اور سنٹرل انٹیلیجنس  ایجنسیوں نے مشترکہ طور پر اس وقت شروع کی تھی جب جاسوسی کے معاملے میں ملوث سات بحری اہلکاروں کو گزشتہ دسمبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بحریہ انٹیلیجنس  یونٹ اس معاملے کی تحقیقات کرنے والی آندھرا پردیش پولیس کا پورا تعاون کررہا ہے۔بحریہ کے اہلکاروں کے ذریعہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد ، ہندوستانی بحریہ نے اپنے اہلکاروں کو فیس بک جیسے سوشل میڈیا جیسی چیزوں  اور اسمارٹ فون کے استعمال پر سختی سے پابندی عائد کردی ہے۔حالانکہ ، فوج اور فضائیہ نے اپنے اہلکاروں پر ایسی پابندیاں عائد نہیں کی ہیں۔  پچھلے کچھ مہینوں میں فوج اور فضائیہ میں بھی ایسے معاملات دیکھنے میں 
آئے ہیں۔

 پاکستان کے لئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار  13 ہندؤ نوجوانوں کے نام کچھ اسطرح سے ہیں
 ستیش مشرا ،دیپک تریویدی ،پنکج ائیر ، -سنجیت کمار ، سنجے ترپاٹھی ، ببلو سنگھ ،وکاس کمار -راہل سنگھ ،سنجے راوت ، -دیو سرڑ گپتا  -رنکو تیاگی ، رشی مشرا ،دیو رام ۔واضح رہے یہ تمام لوگوں ملک کی خفیہ معلومات پاکستان کو دے رہے تھے ۔جن پر ملک کے ساتھ غداری کرنے کا معاملہ بنتا ہے۔اگر جرم سچ ثابت ہوتے ہیں تو ملک غدار اور دہشت گرد ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad