رپورٹ۔محمد شاہد ۔بجنور ۔(یو این اے نیوز 5فروری 2020) چاند پور کی معروف شخصیت مفتی محمد عمران صاحب کے والد محترم جناب امام الدین صاحب امیر تبلیغی جماعت چاند پور کے انتقال پر ملال پر شہر چاند پور و دینی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔ آج صبح اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ اناللہ وانا الیہ راجعون۔مرحوم کے انتقال کی خبر ملتے ہی شہر بھر کے علمی حلقوں وتبلیغی جماعت کے لوگوں میں غم کے بادل چھا گئے۔
اس موقع پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جامع مسجد چاند پور ویا پار یونین منڈل کے صدر و صحافی جناب عتیق احمد نے کہا کہ مرحوم نے تبلیغی جماعت کے پلیٹ فارم سے اپنی پوری زندگی قوم و ملت کی خدمت میں گزاری،اور آج دین کی بے لوث خدمت کرکے دار فانی سے دار باقی کو چ کر گئے ۔آپ کی وفات عزم و حوصلہ اور مجاہدہ کے ایک عظیم اور سنہرے باب کا خاتمہ ہے، آج چاند پورکے مسلمان اپنے انتہائی مخلص رہنما سے محروم ہوگئے۔انہوںنے کہا مرحوم مجاہدہ صفت و ملنسار انسان تھے۔ آپ کے اندر دین کی تڑپ کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی ، آپ جب سوجاتے تھے مرحوم اٹھ کر ذکر و اذکار و نماز میں مصروف رہتے تھے ،
راتوں کو ملت کے غم میں روتے تھے ۔ انہوںنے مرحوم کے اہل خانہ، جملہ پسماندگان، و احباب سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے سبھی لواحقین و متوسلین سے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت و ایصال ثواب کی اپیل کی ہے۔مرحوم کی نماز جنازہ آج مغرب کی نماز کے بعد ان کے لائق فرزند مفتی عمران نے ادا کرائی، مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین میں سینکڑوں کی تعداد میں شہر و اطراف کے لوگوں نے شرکت کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں