تازہ ترین

بدھ، 5 فروری، 2020

شجر کاری وقت کی اہم ضرورت:ضلع مجسٹریٹ مہیند بہادر سنگھ

رپورٹ۔حافظ محمد ذاکر۔مین پوری (یو این اے نیوز 4فروری 2020)ضلع مجسٹریٹ مہیندر بہادر سنگھ نے مکمل یومِ حل کے بعد تحصیل کے احاطے میں ایک نیم کا پودا لگایا،انہو نیں کہا کہ ماحول کو صاف ستھرااور متوازن رکھنے کے لئے درخت لگانا بہت ضروری ہے، ماحول تیزی سے بدل رہا ہے،


زمین کو سرسبز رکھنے کے لئے، ہر شخص ایک درخت ضرورلگائے اور اس کی دیکھ بھال بھی کرے، انہوں نے کہا کہ درخت انسانی زندگی کے لئے بہت مفید ہیں، درخت پورے معاشرے کی حفاظت اور زندگی دینے والی آکسیجن دینے کا کام کرتے ہیں، انہوں نے سب سے اپیل کی کہ وہ معاشرے کے مفاد میں ایک درخت ضرور لگائیں،اور اس کی مناسب دیکھ بھال کریں تاکہ آنے والی نسلوں کو فائدہ پہنچے،
         
    مسٹر سنگھ نے ”کرشی بیج یوجنا“کے تحت سنتوش کمار، برجیش کمار، وریندر سنگھ، سگر سنگھ، جنوید سنگھ، راکیش گیری، تحصیلدار، موہر سنگھ، ویرپال، ہریانم وغیرہ کو مونگ، اُرد منی کٹس تقسیم کیں، انہو نیں کہا کہ کسانوں کی معاشی حالت بہتربنا نے کے لئے تمام اسکیموں کو نافذ کیا جارہا ہے، ضلع انتظامیہ کاشتکاروں کو بروقت کھاد، بیج اور پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے، انہوں نے موجود کاشتکاروں سے اپیل کی کہ وہ کیمیائی کھاد کو کم سے کم استعمال کریں، نامیاتی کھاد کو فروغ دیں، تاکہ مٹی کی زرخیزی برقرار رہے،
  اس موقع پر پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے کمار پانڈے، چیف ڈویلپمنٹ آفیسر ناگیندر شرما،غیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad