تازہ ترین

بدھ، 5 فروری، 2020

سالانہ 20 کروڑ روپے سے زائد تنخواہ لینے والا بینکر سینڈوچ چور نکلا

امریکی بینکنگ گروپ میں کروڑوں روپے تنخواہ لینے والے عہدیدار کو سینڈوچز چرانے پر معطل کردیا گیا۔ 
معروف امریکی سٹی بینکنگ گروپ نے اعلیٰ عہدیدار  پارس شاہ کو دفتر کی کینٹین سے کھانا چرانے کے الزام میں معطل کیا۔ 31 سالہ پارس شاہ امریکن بینکنگ گروپ کے لندن ہیڈکوارٹر میں اہم عہدے پر تعینات تھے،

 انہوں نے 2017 میں ہی اِس گروپ میں ملازمت اختیار کی تھی۔ امریکی میڈیا نے بینکنگ ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پارس شاہ جس عہدے پر تعینات تھے، ان کی سالانہ تنخوا10 لاکھ پاؤنڈ تھی اور یہ رقم ہندوستانی روپوں میں  کروڑ روپے بنتی ہے۔خیال رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے،


اس سے قبل جاپان کے ایک بینک نے اپنے لندن کے بینکر کو ایک ساتھی کی بائیک سے سامان چوری کرنے پر نوکری سے فارغ کردیا تھا۔ جیو نیوز ان پٹ کے ساتھ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad