تازہ ترین

جمعہ، 7 فروری، 2020

ڈاکڑ نظیم الرحمن کو حکیم عزیز خان نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا

رپورٹ دانیال خان دیوبند۔(یو این اے نیوز 6فروری 2020)ڈاکٹر حکیم نظیم الرحمان کو حکیم عزیز خان نیشنل ایوارڈ سے نوازے جانے پر ایک استقبالیہ پروگرام کا انعقاد جامعۃ القدسیات شکشا سمیتی کی جانب سے کیا گیا 

جس میں خطاب کرتے ہوئے معروف دینی ادارہ جامعۃ القدسیات کے مہتمم مولانا قاری عامر عثمانی نے کہا کہ طب یونانی ایک بہت بڑا فن ہے اور اس سے کی جانے والی خدمات دنیا میں سب سے اعلی تسلیم کی جاتی ہیں،انہوں نے ڈاکٹر حکیم نظیف احمد کو اوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ حکیم نظیف اسی طریقہ سے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔

 اس موقع پر ڈاکٹر عثمان مسعود،ڈاکٹر کاشف اور صادق صدیقی وغیرہ موجود تھے۔آخیر میں جامعۃ القدسیات شکشا سمیتی کی جانب سے حکیم نظیم الرحمان کو مومنٹو بھی پیش کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad