تازہ ترین

جمعرات، 6 فروری، 2020

وزیر اعظم صفائی مہم کے تحت۔شہر میں گندگی اور کچرے کے لگے ڈھیر ، عوام تعفن سونگھنے پر مجبور

رپورٹ۔محمد شاہد چاند پور ۔(یو این اے نیوز 6فروری 2020 ) وزیر اعظم کے مشن برائے صفائی مہم کو چاند پور شہر میں بھرپور طریقے سے پلیتہ لگایا جا رہا ہے ۔ جس کی وجہ سے شہر کی متعدد گلی محلوں میں صفائی کا نظام چر مرانے سے شہر جہنم کی طرف پروسیسنگ جیساکام کر رہا ہے۔

اگر عوام کی مانے تو کورونا وائرس تو نہیں بلکہ انتہائی مہلک اور جان لیوا بیماری کا خطرہ مول لینے کے خوف سے عوام خوفزدہ ہیں۔ اگرچہ بلدیہ بورڈ میں صفائی کے نظام کو برقرار رکھنے کے لئے خود ای او پالیکا انوج کوشک شہر میں صاف صفائی بنائے رکھنے کے لئے اورشہر کو پولی تھین سے پاک بنانے کے لئے دن رات کام میں مصروف ہیں ، لیکن کچھ صفائی اہلکار اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے شہر کو جہنم بنانے میں مصروف ہے۔ ا س کے ایک نہیں کئی ثبوت شہر میںآپ کو مل جائیں گے۔ شہر کی بہت سی گلیوں میں گندگی کے ڈھیر اور کچرا بکھر ا دیکھا جاسکتا ہے 

اگرچہ ای او پالیکا انوج کوشک اس کے بارے میں سنجیدہ ہیں لیکن کچھ صفائی اہلکار بورڈ کو بدنام کرنے کا کام بھی کررہے ہیں۔ ثبوت کے طور پر شہر شہر کے مصروف ترین علاقے میں گنا سمیتی روڈ پر صفائی کا نظام دیکھا جاسکتا ہے۔ اس سڑک پر ایک انٹر کالج دو سرکاری دفاتر ، ایک سرکاری جانوروں کا اسپتال بھی اس سڑک پر ہے ہر وقت اس سڑک پر گندگی کے ڈھیر ، کوڑے کے انبار سڑ کو ں پر پڑا ہوا ہوا شہر کی صفائی ستھرائی کے نظام کامنھ چڑا تا دکھا ئی دے گا۔ اس بارے میں وارڈکونسلر عرفان احمد ، ٹھیکیدار کی توجہ نہ ہونے کی وجہ سے صفائی اہلکار اپنی مرضی سے کام کر رہے ہیں۔کیا ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے وزیر اعظم کے صاف بھارت مشن کو سبوتاڑ کرنے کی خبر لیں گے ۔
 چاند پور کے لوگ اس کے لئے منتظر ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad