نئی دہلی ۔(یو این اے نیوز 4فروری 2020)گائے کے پیشاب اور گوبر کو جسم پر ملنے سے کورونا وائرس کا علاج ممکن ہے: سوامی کی انوکھی منطق ہندو مہاسبھا کے صدر سوامی چھاکر پانی مہاراج نے دعویٰ کیا ہے کہ گائے کے پیشاب اور گوبر میں مہلک کورونا وائرس کا علاج موجود ہے۔گزشتہ روز تھائی لینڈ کے ڈاکٹروں نے کورونا وائر س کا ابتدائی علاج دریافت کیا تھا لیکن اب بھکتوں کے سوامی نے کورونا وائرس کا انوکھا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ہندو مہاسبھا کے صدر سوامی چھاکرپانی مہاراج نے دعویٰ کیا ہے کہ گائے کے پیشاب اور گوبر کو جسم پر ملنے سے کورونا وائرس کا علاج ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’اوم نما شیوے‘ پڑھ کر روز اپنے جسم پر گائے کا گوبر ملے گا تو وہ کورونا وائرس سے بالکل صحتیاب ہوجائے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل ایک بھارتی افسر نے انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ گائے کا گوبر انہیں ایٹمی حملے کے بعد جوہری تابکاری کے اثرات سے محفوظ رکھے گا

واضح رہےاِس مہلک وائرس سے بھارت امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت دنیا کے 25 ممالک متاثر ہوئے ہیں اور وہاں بھی سیکڑوں افراد متاثر ہیں۔یہاں کیرلہ میں میں پہلا معاملہ سامنے آیا ہے سرکاری نیوز ایجنسی شینہوا کے مطابق 1,36,987ایسے لوگوں کو پتا لگایا گیا ہے جو کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کے رابطے میں آئے تھے ان میں سے 6,509 کو ڈاکٹروں کے معائنہ کے بعد جمعہ کو چھٹی دے دی گئی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں