دیوبند۔(یو این اے نیوز 6فروری 2020)شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دیوبند عیدگاہ میدان میں پچھلے دس دنوں سے جاری خواتین کے احتجاج کوآج بی جے پی کے صوبائی کنوینر کرنل راجیو سنگھ نے اپنی حمایت دینے کا علان کیا۔ اس موقع پر کرنل راجیو سنگھ نے کہاکہ سرکار کو مظاہرین کے شک وشبہات کو دور کرنا چاہئے۔بی جے پی کے صوبائی کنوینر کرنل راجیو نے دیوبند کی خواتین کی تحریک کو حمایت دیتے ہوئے کہاکہ یہ ملک تمام مذاہب کے لوگوں کا ہے اور یہاں رہنے والے لوگ سیکولر ہے،
فوٹو: دیوبند میں ا حتجاج کرتی ہوئی خواتین |
کیونکہ میں نے پچیس سال تک سروس کی ہے،جس میں ہمیں بتایاگیا ہے کہ ڈیوٹی ہی دھرم ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہاں ہندو کامسلم کے بغیر اور مسلم کاہندو کے بغیر نہیں چل سکتاہے کیونکہ اس ملک کو بنانے میں سبھی کی قربانیاں شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسلم سمیت تمام طبقات کا ملک کی آزادی اور تعمیر و ترقی میں بہت اہم کردار ہے،انہوں نے کہاکہ سیاسی پارٹیوں کو چاہئے کہ وہ سیاسی فائدہ کے خاطر ملک کے ہندو مسلم کو تقسیم نہ کریں،کیونکہ ہمیں ساتھ ساتھ رہناہے۔ انہوں نے کہاکہ1947ء کے بعد جو لوگ یہاں رکے تھے وہ ملک کے خاطر رکے تھے اور یہاں رہنے والے تمام لوگوں کو یہاں برابری کاحق حاصل ہے۔انہوں نے کہاکہ مذہب ایک لباس مگر ہم سب ایک ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہر سماج میں اچھے برے لوگ ہیں لیکن اس کے خاطر ہم کسی مذہب کو برا نہیں کہ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت میں حکومت تعداد سے بنتی ہے، انہوں نے کہاکہ جس طریقہ سے ملک میں پرامن احتجاج ہورہے ہیں اس پر سرکار کو توجہ دینی چاہئے اور اگر قانون میں کچھ خامیاں ہیں تو انہیں درست کیاجانا چاہئے،حکومت کو ان کی آواز کو سننا چاہئے اور پر امن طریقہ سے احتجاج کرنے والے لوگوں کے شک و شبہ کو دور کرنا چاہئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مختلف تنظیموں کی حمایت یہاں خواتین کے احتجاج کو مسلسل مل رہی ہے اور دیوبند کی خواتین گزشتہ دس دنوں سے مسلسل شہریت قانون کے خلاف عیدگاہ کے تاریخی میدان میں احتجاج کررہی ہیں،جس میں علاقہ کی بڑی تعداد میں خواتین شرکت کررہی ہے، احتجاج کو ختم کرانے کے لئے ضلع انتظامیہ بھی مسلسل کوشاں لیکن یہاں احتجاج کررہی خواتین کا کہناہے جب تک سی اے اے واپس نہیں ہوگا ا س وقت تک ان کا احتجاج جار ی رہے گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں