لکھنؤ: (یو این اے نیوز 3فروری 2020) اترا کھنڈ اور اترپردیش کے سابق گورنر عزیز قریشی کے خلاف شہریت ترمیمی قانون ا(سی اے اے) اور نیشنل رجسٹر (این پی آر) کے خلاف منعقدہ کینڈل مارچ کے تعلق سے آج ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔لکھنو میں 2 فروری کو گومتی نگر پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر کے مطابق ، انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کینڈل مارچ کا انعقاد کیا گیا تھا۔
ایف آئی آر میں ، شکایت کرنے والے نے الزام لگایا ہے کہ مظاہرین بغیر کسی اجازت کے کینڈل مارچ کر رہے تھے۔ ایف
آئی آر میں قریشی کو مارچ کے قائدین میں شامل کیا گیا ہے۔
30 جنوری کو ، قریشی نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) "فرقہ وارانہ" ہے۔ لکھنؤ آئے قریشی نے تاریخی گھنٹہ گھر میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کرنے والی خواتین کی حمایت کرتے ہوئے کہا: "یہ قانون کیوں لایا جارہا ہے؟ یہ (سی اے اے) فرقہ وارانہ ہے۔ اس ملک کو مذہب کی بنیاد پر کسی چیز کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کے لوگوں کو روزگار کی ضرورت ہے۔ یہاں کے لوگوں کو ناانصافی کے خلاف انصاف کی ضرورت ہے۔ میں آپ کو بتادوں کہ اس نئے قانون کو کیرالہ ، مغربی بنگال ، راجستھان اور پنجاب سمیت کئی ریاستوں میں ملک بھر میں سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑرہا اور ریاستی حکومتیں بھی اس قانون کو نافذ کرنے سے انکار کر رہی ہیں۔ سی اے اے پاکستان ، افغانستان اور بنگلہ دیش کے ہندوؤں ، سکھوں ، عیسائیوں ، جین کو شہریت دیتا ہے۔ لیکن اس قانون سے مسلمانوں کو باہر رکھا ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں