بھوگاؤں،مین پوری،حافظ محمد ذاکر(یو این اے نیوز 18فروری 2020)نامعلوم چوروں نے سنار کی دکان کا شٹر کاٹ کر لاکھوں سونے چاندی کے زیورات اور ہزاروں نقدی چوری کرلی ،پولیس سپرنٹنڈنٹ نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا، فرانسک ٹیم نے شواہد اکٹھا کرنے کے لئے فنگر پرنٹس وغیرہ کے نمونے لئے ہیں،متاثرہ شخص نے رپورٹ درج کرائی ہے ،بھوگاؤں تھانہ علاقہ کے گاؤں چھاچھا کا رہائشی برج کشور راٹھور، ولد اوم پرکاش راٹھور نے ایک رپورٹ درج کروائی ہے کہ اس کی چھاچھا گرامین بینک کے سامنے سنار کی دکان ہے۔
گذشتہ رات نامعلوم چور وں نے دکان کا شٹر توڑ کر دکان میں داخل ہوئے،اور چوری کی واردات کو انجام دیا،چوروں نے اس کی دکان میں رکھی ہوئی لگ بھگ 10 کلو چاندی کے زیورات اور تقریبا 10 گرام سونے کے زیورات چوری کرلئے، سپرنٹنڈنٹ پولیس اجے کمار پانڈے اور ڈی ایس ۔پی، پر یانک جین نے موقعہ پر جاکر معائنہ کیا ، پولیس سپرنٹنڈنٹ کی ہدایت پر فرانسک ٹیم نے دکان کے اندر اور باہر سے بطور ثبوت نمونے لئے ہیں، پولیس نے چوری کا انکشاف کرنے کی کوشش کرتے ہوئے تقریبا دوسو میٹر دور واقع ایک دکان پر لگے کیمرا سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہےں، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو نامعلوم افراد نظر آرہے ہیں، پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں