تازہ ترین

بدھ، 5 فروری، 2020

عیسن ندی کے ارد گرد گندگی نہ پھیلائیں ورنہ ہوگی کارروائی،ڈی،ایم

رپورٹ۔ حافظ محمد ذاکر ۔مین پوری ۔(یو این اے نیوز 5فروری 2020)ضلع مجسٹریٹ مہیندر بہادر سنگھ کی مسلسل جدوجہد اور کوششوں سے دریائے عیسن اپنی پرانی شکل میں واپس آرہی ہے، بیشتر شہری علاقوں میں دریا کی صفائی تقریبا مکمل ہوچکی ہے، ندی نالوں اطراف سے کچرا، پلاسٹک، کوڑا کرکٹ وغیرہ کی روک تھام کے لئے پلوں کے نیچے لوہے کی جالی لگوائی جارہی ہے، شہری علاقوں میں پلوں پر سولر لائٹس لگانے کا کام چالو ہے،
     
      آج ضلع جیل کے قریب تعمیر کیے گئے پل کے نیچے آہنی جالی لگانے کا کام انجام دیا گیا ہے، خود ضلع مجسٹریٹ نے موقعہ پر جاکر معائنہ کیا، انہوں نے موقع پر موجود ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ صدر سے کہا کہ پپرا گھاٹ کے قریب عیسن ندی پل پر صفائی ستھرائی کا کام کرایا جائے،

 انہوں نے ناراضگی کا اظہار کیا کہ بار بار ہدایت کے باوجود کچھ لوگوں کے ذریعہ دریا کے آس پاس کوڑا کرکٹ پھینکا جا رہا ہے نیز ندی کے کنارے کھلے میں رفع حاجت کر رہے ہیں،، جبکہ ضلع انتظامیہ دریا کے کنارے کے گرد مسلسل مہم چلا کر صفائی کا کام کرا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ دریائے عیسن کے گرد گندگی کر نے سے بچیں، وہاں رفع حاجت کو نہ جائیں، ایسے لوگوں کی نگرانی کی جارہی ہے، ان کے خلاف موثر کارروائی کی جائے گی،
   
کے دوران ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر صدر رجنی کانت، اسسٹنٹ انجینئر ریگولیٹڈ ایریا وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad