تازہ ترین

منگل، 18 فروری، 2020

یوگی کے خلاف تبصرہ کرنے پر مولانا توقیررضا کے خلاف ایف آئی آر درج!

سنبھل(یواین اے نیوز 18فروری2020)وزیر اعظم مودی ، اور امت شاہ یوگی کے خلاف مبینہ قابل اعتراض بیان کے الزام میں اتحاد ملت کونسل ( آئی ایم سی) کے سربراہ مولانا توقیر رضا کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔ 

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس  یمنا پرساد نے پیر کو یہاں بتایا کہ مولا نا توقیررضانے 16 فروری کو سنبھل میں شہریت (ترمیمی) قانون (سی اے اے) کی مخالفت میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مودی ،شاہ اور یوگی کے خلاف قابل اعتراض بیان دیا تھا۔جس کے بعد انکے اوپر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad