بھارت دیش کے آئین کا تحفظ کرنا ہم سب پر فرض ہے۔ڈاکٹر ارون کمار مترا کا بیان
لدھیانہ"مستقیم (یو این اے نیوز 17 فروری 2020) لدھیانہ شاہین باغ میں مرکز کی حکومت کے خلاف چل رہے احتجاج میں کبیر نگر سے امن ویلفیئر سوسائٹی کے سینکڑوں مرد عورت کارکن شامل ہوئے صدر محمد ثناء اللہ انصاری،جاتیندر سود کی رہنمائی میںشامل ہوئے آج شہر کی معروف این جی او ڈاکٹر بھیم راؤں امبیڈکر یوتھ سوسائٹی کی جانب سے لنگر لگا یا گیا، لدھیانہ شاہین باغ کے روح رواں نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان لدھیانوی نے بتایا کہ سی اے اے کے خلاف چل رہے اس احتجاج میں روزانہ تمام مذاہب کے لوگ شرکت کر کے اسے بھائی چارے کا مرکز بانئے ہوئے ہیں، قابل ذکر ہیکہ آج لدھیانہ شاہین باغ میں سودیھان بچاؤں منچ کی طرف سے شہر کے مشہور ڈاکڑ ارون کمار مترا، ڈاکٹر گگن دیپ، ڈاکٹر جسبیر شاہ، کیول سنگھ بروال، شریی پردیپ شرما، رویداس منچ سے شری رامنجیت لالی، جوگندر سنگھ جندی، محمد سرور سبا پلاہی، پرگن بیلگا، ارون کمار وید، نند کیشور، بلوندر سنگھ بٹا،خاص طور پر موجود تھے، اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے سوھیدان بچاؤں منچ کے صدر ڈاکٹر ارون کمار مترا نے کہا کہ بھارت کے آئین کو بچانا ہر ایک شہری پر لازم ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے دیش میں کبھی بھی کوئی فرقعہ پرست حکومت کامیاب نہیں چل سکی۔
حکومت چلانے کیلئے تمام اقوام کا احترام کرنا لازمی ہے، انہوں نے کہا کہ آج ہمارے دیش کو ضرورت ہے کہ بھائی چارے کی نہ کہ مذہب کے نام پرنفرت پھیلانے والوں کی، ڈاکٹر گگن دیپ سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن بڑی بات یہ ہے کہ مودی سرکار نے مذہب کے نام پر عوام کو بانٹنے کی کوشش کی تھی وہ ناکام ہو گئی ہے، ڈاکٹر گگن دیپ سنگھ نے کہا کہ ہم سب سی اے اے اور این آر سی جیسے عوام مخالف بل کے خلاف ہیں اور رہینگے اسے حکومت کو بدلنا ہی ہوگا، دلت نیتا رمنجیت سنگھ لالی نے کہا کہ میں مبارکباد دیتا ہوں پنجاب کے شاہی امام مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی کو جنہوں نے لدھیانہ میں شاہین باغ بنا کر ہم سب کو پھولوں کی طرح آپس میں متحد ہونے کا موقعہ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا بھارت ایک گلدستہ ہے جسے بھاجپا والے صرف ایک ہی رنگ سے رنگنا چاہتے ہیں،لالی نے کہا کہ فرقعہ پرست عناصر کو ہم کامیاب نہ ہونے دینگے، مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے لا اسٹوڈنٹ پرنب دھون نے کہا کہ پنجاب میں شاہین باغ دیکھ کر ہمیں حوصلہ ملا ہے کہ پورا بھارت اس کالے قانون کے خلاف ایک جٹ ہے۔
پرنب دھون نے کہا کہ کچھ لوگ ہندو بھائیوں کا نام لیکر ملک کی اقلیتوں کے خلاف زہر اگلتے ہیں وہ دراصل ہندو سماج کو بدنام کر رہے ہیں، مارسکوادی کیمونسٹ پارٹیی کے جنرل سکریٹری سکھمندر سنگھ لوٹے نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج اگر دیش کے لوگ خاموش ہا گئے تو پھر آنیوالی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کرینگیں، انہوں نے کہا کہ عام فہم قوانین اور باتیں اور ہوتی ہیں سی اے اے ایک رسم ہے جس کا نام لیکر مستقبل میں حکومت کسی بھی مذہب یا قوم کے لوگوں کو باہر کا راستہ دکھا دیا سکتی ہیں،انہوں نے کہا کہ اگر دیش کے دستور کے ساتھ آج اس کھلواڑ کو برداشت کر لیا گیا تو یہ ایسا ہے جیسا کہ ہم اپنی ہی موت کے کاغذات پر دستخط کر دیں، قابل زکر ہیکہ لدھیانہ شاہین باغ میں روز بروز لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، پنجاب کے الگ الگ علاقوں سے بھی لوگوں کی آمد شروع ہو گئی ہے۔
آج شاہین باغ میں اس وقت لوگوں میں کوشی کی لہر دوڑ گئی جب یریانہ یمنا نگر سے ملک کے مشہور عالم دین حضرت پیر جی مولانا حسین احمد صاحب تشریف لائے، حضرت نے عوام سے پر نصیحت خطاب فرمایا اور پھر رقت امیز دعا میں امن عالم کیلئے خیر مانگی گئی، حضرت کی دعا کے وقت تمام مذاہب کے لوگ موجود تھے، حضرت پیر جی حسین احمد نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارا مشن ہے کہ نفرت کے مقابلہ میں محبت کو عام کرنا، اور جس انداز سے ایک بار پھر سے دیش بھر کے لوگو ں نے ایک دوسرے کے کندھے سے کندھا ملانا شروع کیا ہے اس سے یہ بات صاف ہو گئی ہے کہ اب کوئی بھی طاقت اپنے مفاد کیلئے ہمیں آپس میں لڑوا نہیں سکتی ہے، لدھیانہ شاہین باغ میں آمد سے قبل حضرت پیر جی مولانا حسین احمد نے شاہی امام پنجاب حضرت مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی سے جامع مسجد میں خصوصی ملاقات فرمائی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں