کانپور(یو این اے نیوز 18فروری 2020) اترپردیش میں کانپور- بلهور علاقہ کے آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے کے فلائی اوور پر تیز رفتار وولوو بس ڈیوائڈر توڑتے ہوئے دوسری سمت سے آنے والی لگژری گاڑی ٹکراکر نیچے گر گئی، جس میں سوار پانچ افراد کی موت ہو گئی ۔وہیں اس حادثے میں بس ڈرائیور کی موت ہوگی۔ اطلاع کے مطابق بس میں 50کے قریب مسافر سوار تھے
نگراں سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ انل کمار نے منگل کو یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ایکسپریس وے پر مكن پور اور ارول کے درمیان 215 مائل اسٹون کے پاس آگرہ سے لکھنؤ کی طرف جا رہی وولوو بس کے ڈرائیور کو جھپکی آ گئی، جس سے بس بے قابو ہوکر دوسری لین میں چلی گئی اور لکھنؤ کی طرف سے آنے والی لگژری کار سے ٹکرا گئی، اس کے بعد بس فلائی اوور سے نیچے جا گری۔ انہوں نے بتایا کہ ٹکر اتنی شدید تھی کہ فارچيونر کار کے پرخچے اڑ گئے اور اس میں سوار تمام پانچ افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔
انہوں نے بتایا کہ کار مسافردہلی کے رہنے والے ہیں۔ حادثہ کے وقت بس میں زیادہ تر مسافر سو رہے تھے ۔ایک دو مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہے، جنہیں بلهور پرائمری ہیلتھ سینٹر بھیجا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں