کانپورمیں سی اے اے مخالف مظاہرین پر پولیس فائرنگ میں دونوجوانوں کی موت پر کورٹ نے طلب کیا ایس ایس پی، سی او، اور انسپکٹر کو۔
کانپور(یواین اے نیوز18فروری2020)شہریت ترمیمی قانون کو لیکر 20 دسمبر کو بابو پورہ میں مظاہرین پر پولیس کی طرف سے خونی کھیل کھیلنے کے سلسلے میں ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ جبکہ پولیس نے عدالت میں دعویٰ کیا ہے کہ تینوں اموات مظاہرین فریق کی فائرنگ سے ہوئی ہیں ، جبکہ ملزمین نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اموات پولیس کی گولی سے ہوئی ہیں۔ہائی کورٹ نے اس کیس میں حتمی سماعت کے لئے پولیس کو 18 مارچ کو مکمل شواہد کے ساتھ طلب کیا ہے۔بابوپورہ میں واقعے میں گولی لگنے کے بعد بارہ افراد کو زخمی حالت میں ایل ایل آر اسپتال میں داخل کیا گیاتھا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ شرپسندوں کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔اس معاملے میں ، آفتاب کی والدہ نجمہ بانو کی جانب سے ہائیکورٹ میں ایک رٹ دائر کی گئی تھی ، جس میں پولیس پر قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔مدعیوں کے وکیل محمد ناصر خان نے بتایا کہ پیر کو ایس ایس پی اننت دیو ، اس وقت کے سی او بابوپورہ منوج کمار گپتا ، اس وقت کے انسپکٹر بابوپورہ امیت کمار تومر پیر کو ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے۔
پولیس نے شرپسندوں کی فائرنگ سے 3 افراد کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔جبکہ ان کی طرف سے یہ دلیل پیش کی جارہی تھی کہ اب تک پولیس کی جانب سے دکھائی جانے والی تصاویر یا ویڈیو فوٹیجوں میں سے ، ان میں سے کسی کو بھی بے دریغ شوٹنگ کرتے دکھائی نہیں دیاہے۔اس پر عدالت نے اب تک غور وخوض اور شواہد کے ساتھ پولیس کی حتمی سماعت کے لئے 18 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے۔اس سماعت کے بعد ہی عدالت نجمہ بانو کی رٹ پر فیصلہ دے گی۔ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران ، نجمہ بانو فریق کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ ہنگامہ میں تینوں اموات پولیس کی تھری ناٹ تھری رائفل اور 9 ایم ایم پسٹل سے ہوئی ہیں۔ اس کے لیے انہوں نے اموات اور زخمی ہونے والوں کی میڈیکل رپورٹ عدالت کے روبرو پیش کی۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ ایک گولی جو مرنے والے کے جسم سے برآمد ہوئی تھی اس کا عدالتی معائنہ کرایا جائے ، تاکہ پتہ چلے کہ گولی کسی تھی۔اب تک بابوپورہ تشدد کے ملزموں کی جانب سے سی آر پی سی کی دفعہ 156 (3) کے تحت عدالت میں دو درخواستیں دائر کی گئیں ہیں۔مقتول رئیس کے والد شریف اور دوسرے زخمی فیض کے والد شفیق کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں