#بریکنگ نیوز؛جامعہ حملہ آور کو اسلحہ فراہم کرنے والا آتنک وادی گرفتار!
نئی دہلی(یو این اے نیوز 3فروری 2020) 30 جنوری کو جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے طلباء پر فائرنگ کرنے والے دہشت گرد رام بھگت کو اسلحہ فراہم کرنے والے سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔جامعہ ملیہ کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں دہلی پولیس کوبڑی کامیاب ملی ہے اور پکڑے گئے ہتھیاروں کا ماسٹر مائنڈ کا نام اجیت بتایا جارہا ہے۔ اے این آئی کی خبر کے مطابق ، دہلی پولیس نے گولی چلانے والے کو 14 دن کے لئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا تھا اور اسلحہ فراہم کرنے والے کو پکڑنے کے لئے ان پر مسلسل چھاپے مارے جارہے تھے اور انہیں اس میں کامیابی ملی۔مہاتما گاندھی کی برسی کے موقع پر ، جامعہ کے طلبا 30 جنوری کو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج میں جامعہ سے راج گھاٹ تک ایک امن مارچ نکالنے کا ارادہ کر رہے تھے۔ اسی دوران ، رام بھگت نامی نوجوان اسلحہ لہراتے ہوئے باہر نکلا اور اونچی آواز میں چیخنے لگا ، کس کو آزادی چاہیے میں دونگا آزادی ، جس کے بعد اس نے ایک طالب علم کو گولی ماردی۔وہیں دہلی پولیس خاموش تماشائی بن کر پورے واقعے کو دیکھتی رہی اور فائرنگ کے بعد حملہ آور کو گرفتار کرلیا ، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور دہلی پولیس کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ گذشتہ رات بھی دو نوجوان جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے گیٹ نمبر 5 پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے ، جس کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے ، لیکن اجیت کی گرفتاری کے بعد لوگوں میں امید ہے کہ جلد ہی دیگر ملزمان کو بھی پکڑا جائے گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں