تازہ ترین

منگل، 18 فروری، 2020

غریبوں میں پلنے والے مودی کوغریبوں سے شرم

نئی دہلی(یواین اے نیوز 18 فروری2020)امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ  احمد آباد ( گجرات) کے دورے پر آ رہے ہیں۔ اس دوران ٹرمپ کو جھگی جھوپڑیاں نظر نہ آئیں اس کیلئے انہیں چھپانے کیلئے مقامی انتظامیہ کی جانب سے ایک نئی دیوار تعمیرکی جارہی ہے۔ غریبوں کو دیوار کی آڑ میں چھپانے کے  اس نظریے کی کانگریس کے لیڈران کی جانب سے شدید مذمت کی جارہی ہے اوریہ  پوچھا جارہا ہے کہ غریبوں میں پلنے بڑھنے کا دعویٰ کرنے والے مودی کو اب غریبوں سے شرم آرہی ہے اس ضمن میں مہاراشٹرپردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری وترجمان سچن ساونت  نے کہا کہ’’ مودی بار بار اپنے بارے میں کہتے ہیں کہ وہ غریبی میں پلے بڑھے ہیں۔
766y

 تو  سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پھر انہیں غریبی سے اتنی شرم کیوں ہےکہ وہ امریکی صدر کے دورے سے قبل جھوپڑوں کو چھپانے کیلئے دیوا ر تعمیر کر رہے ہیں؟سچن ساونت کے مطابق مودی نے کئی مرتبہ گجرات ماڈل کی بات کہی ہے حالانکہ حقیقت یہ  ہے کہ انہوںنے ۱۱؍ سال تک گجرات کا وزیراعلیٰ رہنے کے باوجود غریبوں کیلئے کچھ بھی نہیں کیا۔ اگر گجرات نے ترقی کی ہوتی تو آج احمدآباد میں غریبوں کی وہ بستی ہی نہیں ہوتی جسے ڈونالڈ ٹرمپ سے چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
13_02_2020-gujrat_govt

 انہوں نے کہا کہ ’’ ڈونالڈ ٹرمپ کے استقبال کیلئے کروڑوں  روپے برباد کئے جارہے ہیں۔ یہی رقم ان غریبوں کیلئے خرچ کی جاتی تو دیوار تعمیر کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی۔ اس سے قبل بنارس میں فرانس کے صدر مانیول میکران کے دورے پر بھی مودی نے بڑی ہورڈنگز  سے گنگا کی گندگی کو چھپایا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad