تازہ ترین

منگل، 4 فروری، 2020

جامعہ قاسمیہ دارالتعلیم والصنعہ میں دعائیہ تقریب

دیوبند:رپورٹ۔دانیال خان(یو این اے نیوز 4فروری 2020)عالم اسلام میں امن و امان خصوصامادر وطن ہندوستان کے لئے معروف دینی درسگاہ جامعہ قاسمیعہ دارالتعلیم والصنعہ قاسم پورہ دیوبند مین طلباء واساتزہ کے ذریعہ مسلسل تین دنون سے وظیفہ پڑھا جا رہا تھا،وظیفہ مکمل ہونے پر ادارہ میں اجتماعی دعاء کا اہتمام کیا گیا۔ قبل ازیں جامعہ اسلالامیہ دارالعلوم دیوبندکے مہتمم قاری شاہنواز قاسمی نے اپنے خوبصورت انداز مین قرآن پاک کی تلاوت کر سامعین کو متاثر کیا۔مدرسہ کے استاذ قاری ابودردہ نے وظیفہ کے فضائیل پہ روشنی ڈالی نیز مولانا محمد ابراہیم قاسمی منتظم مدرسہ نے اپنے مختصر خطاب میں عوامی مسائل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روزے کی حالت کی دعا اللہ تعالیٰ بہت جلد قبول کرتے ہیں۔اگر عوام روزہ کی حالت میں اپنے مسائل کے حل اور ملک کی ترقی کے لئے متحدہوکر دعاکریں تو انشاء اللہ انکی دعائیں ضرور قبول ہوں گی۔

مولانا ابراہم قاسمی نے کہا کہ جب انسان کوتکلیف پہنچتی ہے تواپنے رب کوپکارتا ہے اور دل سے اس کی طرف رجوع کرتا ہے۔حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کو عبادت کی روح قرار دیا ہے: دْعا عبادت کی روح اور اس کا مغز ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: دْعا عین عبادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص محتاج ہے اور زمین وآسمان کے سارے خزانے اللہ تعالیٰ ہی کے قبضہ میں ہیں، وہی سائلوں کوعطا کرتا ہے، ارشاد باری ہے: اللہ بے نیاز ہے اور تم سب محتاج ہو۔انسان کی محتاجی اور فقیری کا تقاضہ یہی ہے کہ بندہ اپنے مولیٰ سے اپنی حاجت وضرورت کو مانگے اور اپنے کسی بھی عمل کے ذریعہ اللہ سے بے نیازی کا شائبہ بھی نہ ہونے دے کیونکہ یہ مقام عبدیت اور دعا کے منافی ہے۔ آخیر میںمشہور عالم دین صدرالقراء مولانا قاری محمد علاؤالدین نے ملک کے امن و امان کے لئے اجتماعی دعا ء کرائی جس میں مختلف مدارس کے سیکڑوں طلبہ اور شہر کے لوگ موجود رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad