رپورٹ۔دانیال خان۔دیو بند ۔(یو این اے نیوز 3فروری 2020)جی ٹی روڑ پر واقع دارالعلوم زکریا دیوبند کی مسجد تحتانی میں انجمنِ احمدیہ کے زیر اہتمام"توثیق الایمان شعبہ مناظرہ" طلبہ آسام کا "ماھانہ " عظیم الشان پروگرام" اردو زبان " میں " حاضر وناظر " کے موضوع پر مولانامفتی شریف خان مہتمم جامعہ ھذا کی سرپرستی اور مولانا مفتی ثابت "استاذ حدیث جامعہ ھذا" کی صدارت میں منعقد ہوا -
جبکہ نظامت مولوی مامون الرشید آسامی نائب ناظم شعبہ مناظرہ متعلم دورہ حدیث نے کی اور حکمیت کا فریضہ مولانا مفتی مشاھد الاسلام "ناظم اعلیٰ انجمن تقوی الایمان دارالعلوم دیوبند" نے انجام دیا -
علماے دیوبندیت کی ترجمانی مفتی رفیق الاسلام آسامی متعلم تکمیل افتاء ومولوی عبد الصمد آسامی ناظم شعبہ مناظرہ متعلم تکمیل ادب،جبکہ علمایبریلویت کی ترجمانی مولوی مصباح الرحمن آسامی نائب ناظم اعلیٰ متعلم دورہ حدیث و مولوی صابر احمد آسامی ناظم کتب خانہ متعلم دورہ حدیث نے کی ہیں - مولوی اسعد اللہ آسامی متعلم دورہ حدیث کی تلاوت سے پروگرام کا آغاز ہوا، جبکہ مولوی فخر الدین آسامی متعلم دورہ حدیث نے اپنی سحرکن آواز سے حاضرین کو نعتِ رسول سے مسرور کیا
- تحریک صدارت مولوی کاشف سہارنپوری متعلم تکمیل ادب نے پیش کی جبکہ صدارت کی تائید مولوی عمار الاسلام سپولوی متعلم تکمیل ادب نے کی ہے - مبحث کی وضاحت مولوی زید ہاپوری متعلم تکمیل ادب نے کی ہے - علماے دیوبند کے مناظرین میں مولوی عبد الحلیم متعلم دورہ حدیث، مولوی میر حسن متعلم تکمیل ادب، مولوی عبد المناف متعلم عربی ھفتم، مولوی رضوان الکریم متعلم عربی ھفتم، مولوی امداد الرحمن متعلم عربی ھفتم، مولوی ضیاء الحق متعلم دورہ حدیث، جبکہ علماے بریلویت کے مناظرین میں مولوی عین الحق متعلم تکمیل ادب، مولوی سیف الدین متعلم دورہ حدیث،مولوی انوار الرحمن متعلم دورہ حدیث، مولوی گلاب حسین متعلم عربی ششم،مولوی سعید احمد متعلم عربی ششم، مولوی تاجل الدین متعلم عربی پنجم آسامیِّین قابل ذکر ہیں -
مہمان خصوصی میں جامعہ کے مؤقر اساتذہ کرام میں سے مولانا مفتی ارشد مظاہری،مولانا قاری فرخ عظیم، صدر انجمن مولانا افاض الدین ونائب صدر مولانا مفتی رشید، مولوی سلیم آسامی متعلم دورہ حدیث دارالعلوم دیوبند، قابل ذکر ہیں نیزجامعہ کے طلبہ کٹیر تعداد میں موجود تھے - حکم مستحکم نے فریقین کی تیاری ہر بے خوشی کا اظہار کیا اور مختصر وجامع انداز میں اصول مناظرہ پر روشنی ڈالتے ہوئے چند نکات کی طرف توجہ دلائی اورحاضر وناظر سے متعلق فریقین کی بنیادی دلائل کی جانب توجہ مبذول کرانے کے ساتھ ساتھ سامعین کو اپنی گرانقدر نصائح سے نوازا- صدرِ انجمن احمدیہ کی دعا اور ناظم اعلیٰ مولوی عبد الصبورمتعلم دورہ حدیث، خازن مولوی شفیق احمد ونائب خازن مولوی انیس الرحمن متعلم تکمیل ادب اوراراکین انجمن کے زیر انتظام پروگرام بحسن وخوبی اختتام پزیر ہوا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں