تازہ ترین

منگل، 18 فروری، 2020

لدھیانہ شاہین باغ میں دہلی پولیس کے ظلم و ستم کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ۔ پتلا نظر آتش

بھاجپا سرکاروں کو خوش کرنے کیلئے وردی دھاری جمہورئیت کا قتل نہ کریں۔ڈاکٹر پرم کور سینی کا بیان 
لدھیانہ/مستقیم(یو این اے نیوز 18فروری 2020)جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ پر دہلی پولیس کی تشدد کی سی سی ٹی وی فٹیج منظر عام پر آنے کے بعد ملک بھر میں ایک بار پھر سیدہلی پولیس کا ظالمانہ چہرا بے نقاب ہو گیا ہے، آج یہاں لدھیانہ شاہین باغ احتجاجی مظاہرے میں شہر کے مختلف مقامات سے آئی سینکڑوں خواتین نے دہلی اور یوپی پولیس کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دہلی پولیس کا پتلہ بھی نظر آتش کیا، شاہین باغ میں مظاہرین بہنو ں کو خطاب کرتے ہوئے خدیجہ احرار نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ دہلی اور یوپی پولیس سی اے اے کی مخالفت کر رہے بھارت واسیوں پر انتہائی ظۤلمانہ کاروائی کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کا قتل ہے۔

 جسے برداشت نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے کہا کہ وہ وقت بھی قریب ہے جب ان سیاسی آقاؤں کی شہ پر کام کرنے والے وردی دھاریوں کے خلاف بھی انکوائری ہو گی اور انہیں بھارت کی عدالتوں سے ان مظالم کے عوج سزائیں سانئی جائینگیں، مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر پرم کور سینی نے کہا کہ دہلی اور بھاجپا پرشاست صوبوں کی پولیس جس انداز سے پردرشن کارئیوں پر کاروائی کر رہی ہے اس سے ملک کی تاریخ میں سیاہ باب لکھے جا رہے ہیں جو صدیوں تک ایک بدنما داغ کی طرح دیکھے جائیں گے، ڈاکٹر سینی نے کہا کہ وردی والوں کو آئین ہند کے مطابق چلنا چاہئے نہ کہ سیاسی رنجشوں کے مطابق، شہناز شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب بہنیں مودی جی سے پوچھنا چاہتی ہیں کہ پردھان منتری جی نے تین طلاق کا قانون بناتے ہوئے کہا تھا کہ یہ میں اپنی مسلمان بہنوں کیلئے بنا رہا ہوں۔

 اور آج جب مسلمان بہنیں دو ماہ سے شاہین باغ میں سڑکوں پر بیٹھی ہوئی ہیںتو بھائی دور دور سے دیکھ رہا ہے، قابل ذکر ہیکہ لدھیانہ شاہین باغ کے ساتویں روز مسجد تقویٰ رام نگر منڈیا سنی نوری مسجد منڈیا کی جانب سے ایک بڑا قافلہ صدر محمد سورج انصاری، پردھان گڈو انصاری کے ساتھ شامل ہوا، آج مظاہرین کو موہی امرجیت سنگھ،سلما سجاد، صدر ڈاکٹر رحمان کندپوری، فریدا رفیق، شائستہ تمنا، محمد نواب،محمد عابد ماڈل کالونی ماسٹر محمد فیروز، مولانا محمد حبیب الرحمن منڈیا، مولانا محمد معراج، محمد ناصر چھاونی محلہ نے بھی خطاب کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad