تازہ ترین

منگل، 18 فروری، 2020

آرٹیکل۳۷۰؍کی منسوخی پر تنقید کرنے والی برطانوی رکن پارلیمان کومودی حکومت نےدہلی سے واپس بھیج دیا

نئی دہلی(یواین اے نیوز 18 فروری2020)آرٹیکل  ۳۷۰؍کی منسوخی پر تنقید کرنے والی  برطانوی رکن پارلیمان ڈیبی ابراہم نے پیر کو  دعویٰ کیا کہ انہیں     ہندوستان میں  داخل نہیں  ہونے  دیاگیا۔ڈیبی نے بتایا ہے کہ ویزا اور دیگر  ضروری دستاویزات کے ساتھ  جب وہ دبئی سے دہلی پہنچیں تو ایئر پورٹ  پر ہی انہیں  روک دیاگیا اور پھردوبارہ دوبئی بھیج دیاگیا۔دوسری طرف ہندوستانی وزارت داخلہ کا کہنا ہے ان کا ویزا منسوخ کردیاگیاتھا اورانہیں اس کی اطلاع بھی دیدی گئی تھی۔

 ڈیبی ابراہم برطانیہ میں کشمیر سے متعلق کل جماعتی پارلیمانی گروپ کی سربراہ ہیں۔ انہوں  نے بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ اور دوستوں سے ملاقات کیلئے دہلی پہنچی تھیں مگر اچانک ان کا ویزا کسی پیشگی اطلاع دیئے بغیر ہی منسوخ کردیا گیا جس کی خبر انہیں دہلی ایئر پورٹ پہنچنے پر ہی ہوئی۔وزارت داخلہ کے ترجمان نے ڈیبی کے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی رکن پارلیمان کو ویزا کی منسوخی  کی باقاعدہ اطلاع دیدی گئی تھی مگر  یہ جاننے کے بعد بھی وہ ہندوستان آئیں۔ ڈیبی کا کہنا ہےکہ’’ مجھے ۱۳؍ فروری سے قبل کوئی ای میل نہیں ملاتھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad