دیوبند(یو این اے نیوز 7فروری 2020) شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)کیخلاف ملک بیرون ملک میں ہورہے احتجاج کو آج ایک ماہ سے زیادہ دن ہوچکے ہیں ۔دلی کے شاہین باغ سے شروع ہوا یہ احتجاج آج ملک کے سیکڑوں مقامات پر پرآمن طریقے سے خواتین کا احتجاج جاری ہی۔ ایسے میں آج دارالعلوم دیوبند کے مہتمم حضرت مولانا ابوالقاسم صاحب اور مولانا خالد مدراسی صاحب نے ملک کی خواتین سے ایک ویڈیو کے ذریعے اپیل کی ہیکہ عورتیں فی الحال اپنا احتجاج بند کردیں۔ کیونکہ ہمارے مطالبات کے ایک حصے کو بہت حدتک مان لیا گیا ہے لیکن مجھے یہ بات کہنے میں کوئی تردد نہیں ہے کہ ریاستی وزیر داخلہ نے جو یہ بات کہی ہیکہ ابھی اور تبھی کے درمیان جو فرق ہے اس سے لوگ مطمئن نہیں ہیں۔ کیونکہ ریاستی وزیر داخلہ نے کہا فی الحال این آر سی کا ملک میں نفاذ نہیں ہورہا ہے۔
ایسے میں عورتوں کو چاہیے کہ اپنا احتجاج بند کردیں اور کچھ معاملات عدالت میں زیر غور ہیں اگر وہ حل ہوجائیں تو پھر اسکی کوئی ضرورت نہیں ہاں اگر حل نہیں ہوتے ہیں تو اسکے لئے اپ کا اپنا قانونی حق برقرار ہے پھر اس پر غور کیجیے گا۔ مولانا نے کہا ہمارے شہر کے چیئرمین صاحب مولانا مزمل صاحب کی اس تجویز کی ہم تائید کرتے ہیں ۔واضح رہے مولانا قاسم نعمانی صاحب نے کہا کہ خواتین سے یہ کہا جائے کہ تم اپنا دھرنا پردرسن مکمل ختم کر دو اسکے مقابلے میں انسے یہ کہنا آسان ہیکہ فی الحال تم اپنا دھرنا پردرسن ختم کرود ۔اس بیان کے وقت سرکاری افسران سمیت شہر کے دینی مدارس کے اکثر ذمہ داران موجود رہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں