وبلی انتخابات میں یوگی آدتیہ ناتھ کی اشتعال انگیزی، ۴۸ سیکنڈ میں ۸ بار پاکستان کا نام لیا۔
نیو دہلی (یواین اے نیوز 6فروری2020) یوگی آدتیہ ناتھ دہلی میں انتخابی مہم پر ہیں،یوپی کے وزیر اعلی کی شبیہ فائر برانڈ ہندو واوی رہنما رہی ہے۔ ہندوتو کی شبیہ بتانے کے لئے بی جے پی نے یوگی کو انتخابی مہم میں اتارا ہے۔انتخانی پلیٹ فارم ملتے ہی یوگی نے شاہین باغ کے بہانے ماحول بنانا شروع کردیا ہے۔ بولی سے نہیں مانیں گے تو گولی سے منائیں گے، والے ان کے بیان پر تنازعہ بڑھ گیا ہے۔ اپنی تقریر میں وزیراعلی نے ۴۸ سیکنڈ میں ۸ بار پاکستان کا نام لیا ۔ عام آدمی پارٹی نے الیکشن کمیشن سے یوگی کی شکایت کردی ہے۔ کہا جارہاہے کہ ان کے انتخابی مہم پر روک لگا دی جائے ۔ یوگی کہہ رہے ہیں کہ شاہین باغ والوں کو کیجریوال بریانی کھلانے رہے ہیں۔
یوگی آدتیہ ناتھ دبلی انتخابات کے لئےبی جے پی کے اسٹار پر چارک ہیں،1 فروری سے ہی وہ یہاں ریلیاں کر رہے ہیں ۔ یوگی کو ان علاقوں میں لگایا گیا ہے، جہاں پروانچلی لوگ رہتے ہیں۔دہلی میں یوپی بہار کے لوگوں کو پروانچلی یا پوربیا کہا جاتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق دہلی میں ایسے 45 لاکھ ووٹر ہیں ۔ کہا جاتا ہے 27 سیٹوں پر جیت اور ہار پر پوربیا ووٹر طے کر تے ہیں ۔ اس کے علاوہ 8 سے 12 اسمبلی سیٹوں کو وہ متاثر کرتے ہیں۔ ملک میں کہیں بھی کسی طرح کا انتخابات ہو۔ یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو بی جے پی اسٹار پر پارکوں کو بناتی رہی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں