تازہ ترین

جمعہ، 7 فروری، 2020

مودی کے پارلیمانی حلقہ ورانسی میں یوگی سرکار کی خاکی وردی نے ملک کو کیا شرمسار

ورانسی :(یو این اے نیوز 7فروری 2020)اترپردیش پولیس ٹیم میں ایسے کارندوں کی کمی نہیں ہے جو خود خاکی وردی کو داغ دار کرنے سے پیچھے نہیں رہتے  اس بار وزیراعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ ورانسی میں یوگی سرکار کے ایک سب انسپکٹر پر ریپکا سنسنی خیز الزام لگا ہے ۔ انسپکٹر پر  شادی شدہ خاتون کے ساتھ ریپ کا الزام 4 سال قبل کا ہے ، ایف آئی آر میں  چار  لوگوں کے نامزد ہیں۔کہتے ہیں جب عزت کی حفاظت کرنے والا خود عزت کو لوٹنے والا بن جائے  تو عوام کی حفاظت کون کریگا 


۔یوگی راج میں ریاست کی پولیس کے کچھ کارندے ایسے ہی شرمناک گل کھلا رہے ہیں۔معاملے مودی کے پارلیمانی حلقہ یعنی ورانسی کا ہے ۔جہاں ایک انسپکٹر اور اسکے تین ساتھیوں کے خلاف ریپ کا معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ملزمین نے ریپ کرنے کے وقت کی ویڈیو بناکر اسے وائرل کرنے کی ڈھمکی بھی متاثر ہ کو دے دیی ہے ۔فی الحال چار ملزم پولیس کی گرفت سے باہر ہیں ۔ملزم انسپکٹر کو برخاست کردیا گیا ہے .

۔شہر کے بھیل پور تھانہ حلقہ کے بجر ڈیہا علاقے میں رہنے والی چار بچوں کی ماں نے الزام لگایا کی 2016 میں بجرڈیہا چوکی پر تعینات انسپکٹر امراؤ خان کن وجوہات سے اس کے رابطے میں آیا تھا۔ اسکے بعد انسپکٹر امراؤ خان اور اسکے تین دوست معین الدین ۔شاہد اور ابراہیم نے مذکورہ عورت کے ساتھ ریپ کیا تھا۔ سماج میں عزت کی ڈر کی وجہ سے اسوقت خاتون نے کسی طرح کی شکایت پولیس تھانے میں نہیں کی لیکن کچھ دنوں  پہلے ہی خاتون کو اسکا ویڈیو دیکھاکر بلیک میل کیا گیا۔اس کے ساتھ دوبار جسمانی تعلق بنانے کےلئے انسپکٹر اور کے ساتھیوں نے مجبور کیا گیا ۔جس کے بعد متاثرہ خاتون نے شہر کے بھیل پور تھانے میں جاکر ملزم انسپکٹر امراؤ خان اور اسکے تین دیگر ساتھیوں کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔اس معاملے سے پولیس محکمہ میں کھلبلی مچ گئی ۔اعلی افسران نے فورا مئو ضلع میں تعینات ملزم انسپکٹر امراؤ خان کو برخاست کردیا۔اور ملزموں کی تلاش میں شروع کردی گئی ہے ۔پولیس ملزمین کی تلاش میں چھاپا ماری کررہی ہے۔

اس معاملے میں ورانسی اے ڈی جی جون برج بھوسڑ نے بتایا کی یہ 2016کا معاملہ ہے اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہےاس تعلق سے ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا ۔الزام ہیکہ متاثرہ کے گھر میں ایس آئی امراؤ خان اور اسکے تین چار دوست آتے تھے۔اور انھوں اس گھناؤنے عمل  کو انجام دیا  تھا۔اس تعلق سے فورا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad