ووٹ پانے کے لئیے پیروں میں لوٹ رہے ہیں بی جے پی امیدوار،ویڈیو وائرل ہوگئی
نیودہلی(یواین اے نیوز6فروری2020)جیسے جیسے دہلی اسمبلی انتخابات 2020 کی تاریخ قریب آرہی ہے ، امیدواروں کی انتخابی مہم کا شور بھی بڑھتا جارہا ہے۔ مغربی دہلی کے وکاس پوری اسمبلی سے بی جے پی کے امیدوار سنجے سنگھ نے انوکھے انداز میں انتخابی مہم شروع کردی ہے۔
منگل کے روز بی جے پی کے امیدوار سنجے سنگھ ووٹ مانگنے شیو وہار علاقے پہنچے۔ اس دوران سنجے سنگھ لوگوں کے پیروں میں پڑے ہوئے دیکھا گیا۔
دراصل ، دہلی اسمبلی انتخابات 2020 کے لئے ، ووٹ 8 فروری کو ہوگا اور وہاں 6 فروری کو شام 5 بجے انتخابی مہم ختم ہوگی۔ اسی کے ساتھ ہی ، تمام جماعتوں کے امیدوار بالکل نئے انداز میں عوام کے سامنے جارہے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں