تازہ ترین

پیر، 3 فروری، 2020

سی اے اے اور این آر سی سے متعلق وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کا بیان کہا ۔۔اس میں نہ صرف مسلمان بلکہ ہندو کو بھی...

ممبئی(یواین اے نیوز 3فروری2020) مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے اشارہ دیا ہے کہ وہ ترمیم شدہ شہریت کے قانون کے خلاف نہیں ہیں ، بلکہ این آر سی اور این آر پی کی مخالفت کریں گے، لیکن مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا کی پارٹنر کانگریس اور این سی پی بھی این پی آر اور این آر سی سمیت شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ہیں۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ، ادھو ٹھاکرے نے پارٹی کے اخبار سامنا  کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ، "شہریت ترمیمی ایکٹ کے تحت کسی کو بھی ملک سے باہر نہیں نکالا جاسکتا۔

" اس کے ساتھ ہی ، انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ مہاراشٹر میں این آر سی کے نفاذ کی اجازت نہیں دیں گے ، لیکن اس سے ہندوؤں کو اپنی شہریت ثابت کرنا مشکل ہوجائے گا۔وزیر اعلی ٹھاکرے نے کہا  'صرف مسلمان ہی نہیں ہندوؤں کو بھی این آر سی کے تحت اپنی شہریت ثابت کرنے میں دشواری ہوگی۔ لہذا میں این آر سی کو یہاں آنے کی اجازت نہیں دوں گا۔اے این آئی کے مطابق ، ٹھاکرے کے پارٹی رہنما اور سامنا کے ایڈیٹر سنجے راوت نے انٹرویو لیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad