تازہ ترین

جمعرات، 6 فروری، 2020

شوہر کی شراب نوشی سے تنگ آکر کے بیوی نے خود کشی کرنے کی کوشش ناکام

رپورٹ ۔حافظ محمدذاکربھوگاؤں،مین پوری:(یو این اے نیوز 6فروری 2020)خود کشی کے ارادے سے ایک خاتون ریلوے ٹریک پر پہنچی،اطلاع ملتے ہی پولس نگرانی دستہ نے وقت سے قبل پہنچ کر اس خاتون کو بچا لیا،خاتون نے اپنے اس اقدام کا سبب گھریلو تنازع بتایا ہے،اس نے کہا کہ میں اپنے شرابی شوہر سے پریشان ہوں،

 خاتون  شیلا زوجہ بنٹو جو قصبہ کے ہی شیو پیلیس کے قریب رہتی ہے نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر خودکشی کی کوشش کے بارے میں پولیس کو مزید بتایا کہ اس کا شوہر شرابی ہے اور اگلے دن شراب پینے کے بعد بے رحمی سے مارتا پیٹتا ہے،اور بچوں کو بھی حراساں کر تا ہے، 

میں ہر روز اپنے شوہر کی طرف سے بچوں کو زدکوب کئے جانے سے بہت دکھی تھی،اسی وجہ سے میں ریلوے ٹریک پر خود کشی کے لئے گئی تھی،مگر ٹرین کی آمد سے قبل پولس اہلکار بہادر سنگھ اور ونود کمار موقعہ پر پہنچ گئے، خاتون کو سمجھا کر اسے تھا نے لے آئے،بعد میں پولس نے خاتون کو اہل خانہ کے حوالہ کر دیا،یہ واقعہ شہر میں زیر بحث بنا رہا
تصویر: پولیس اہلکار ریلوے ٹریک پر موجود ایک خاتون کو سمجھاتے ہوئے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad