دیوبند:دانیال خان(یو این اے نیوز 4فروری 2020)محکمہ صحت کے افسران، مقامی پولیس اور نگر پالیکا پریشد دیوبند کی ٹیم نے شہر میں چیکنگ مہم چلاکر کئی ہوٹلوں اور مٹھائی کی دوکانوں کے سیمپل بھرے ساتھ ہی دوکانوں پر رکھی ہوئی پالیتھن کو ضبط کیا۔ایس ڈی ایم دیوبند راکیش کمار،سی او چوب سنگھ،کوتوالی انچارج یگھ دت شرما اور فوڈ محکمہ کے انچارج و نگر پالیکا کی ٹیم نے چیکنگ مہم چلاتے ہوئے ایم بی ڈی چوک سے سبھاش چوک تک کئی مٹھائی کی دوکانوں اور کھانے کے ہوٹلوں کے سیمپل بھرے۔
اس دوران نگر پالیکا کی ٹیم نے کئی دوکانوں پر رکھی پالیتھن بھی ضبط کر لی۔اس دوران افسران نے دوکانداروں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بھی دوکاندار پالیتھن کا استعمال کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مشتقبل میں بھی اس طرح کی کارروائی جاری رہیگی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں