تازہ ترین

منگل، 4 فروری، 2020

اگر بچوں کو وقت سے پہلے بلوغت سے بچانا چاہتے ہیں تو ان سے بچپن میں یہ کام کروائیں‘ماہرین نے انتہائی بہترین مشورہ دیدیا

نیویارک۔خواتین میں ایام کا شروع ہونا ایک قدرتی عمل ہے اور آپ یہ جان کر حیران بھی ہوں گے کہ صرف 5سال قبل لڑکیوں میں ایام شروع ہونے کی اوسط عمر 16سال تھی اور گذشتہ کچھ سالوں میں یہ کم ہوکر 12سال  سے بھی کم پر آگئی ہے۔اسی طرح لڑکوں میں بھی یہ عمر دو سے تین سال تک کم ہوئی ہے۔ سائنسدان اس کی وجوہات پر کافی تحقیق بھی کررہے ہیں اور اب تک اس کے کئی عوامل بھی سامنے آچکے ہیں۔ آئیے آپ کواس سے آگاہ کرتے ہیں۔

موٹاپااورجلد بالغ ہونا
گذشتہ سالوں میں بچوں میں موٹاپے کی شرح تیزی سے بڑھی ہے جس کی وجہ کھانے کا سٹائل اور اجزاءہیں۔فاسٹ فوڈ کھانے کی وجہ سے اور میٹھے مشروبات جیسے کوک یا پیپسی کی وجہ سے بچوں میں موٹاپے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ا س کی وجہ سے نہ صرف صحت کو دیگر نقصانات ہوتے ہیں بلکہ یہ جلد بالغ کرنے کی بھی ایک وجہ ہے۔موٹاپے اور جلد بالغ ہونے کا آپس میں تعلق بتایا جاتا ہے اور ایسا بھی ہوتا ہے کہ موٹے بچے جلد بالغ ہوجاتے ہیں یا جلد بالغ ہونے والے بچے موٹے ہونے لگتے ہیں۔ڈیلی پاکستان آن لائن

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad