اعظم گڑھ(یواین اے نیوز 3فروری2020) جعلی پاسپورٹ بنانے کے الزام میں ایک اور افغانی نوجوان کو کلکتہ سے گرفتار کرلیا گیاہے،کویت جانے کی تیاری میں تھا نوجوان۔ایک بار پھر اندھیر نگری، چوپٹ راجا کی پول کھل گئی ہے، پاسپورٹ کیس کا ماسٹر مائنڈ صہیب عالم برسوں سے اس سسٹم کی خلاف ورزی کرتارہا اور محافظ سوتے رہے۔پاسپورٹ ویزا حاصل کرنے کے لئے افغان نوجوان کرامت اللہ احمد زئی اور عابد عبداللہ تقریبا چار ماہ سے صہیب عالم سے رابطے میں ہیں۔
کرامت اللہ سے موبائل، رہائشی سرٹیفکیٹ، گاؤں کے پردھان کی جعلی مہر والی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ اس کھیل میں سرکاری افسروں کا کردار بھی شک کے دائرے میں ہے۔اگر قاعدے سے جانچ کی جائے تو سفید پوش بے نقاب ہونگے وہیں خاکی وردی اور انتظامی مشینری بھی بدعنوانی میں ملوث ملیں گے۔وارانسی پولیس نے اعظم گڑھ کے پھولپور کوتوالی علاقہ کے چمراڈیہہ رہائشی ماسٹر مائنڈ کو پکڑا تو بڑے کھیل کی پرت در پرت(تہہ)ادھڑنے لگی،وہیں اس معاملے میں کئی پولس افسران کو برخاست کردیا گیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں