تازہ ترین

بدھ، 5 فروری، 2020

اعظم گڑھ میں پولیس کریک ڈاؤن :

اعظم گڑھ کے بلریا_گنج میں آج صبح یوگی آدتیہ ناتھ کی غنڈہ پولیس نے ظلم و ستم کا بےشرم ناچ کیا ہے بلریا گنج کی غیور خواتین نے شاہین باغ کے طرز پر کالے قانون اور بھاجپا کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف آندولن شروع کردیا تھا اترپردیش کی پولیس نے حیوانیت کی حدیں پار کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کو بھی نہیں بخشا، لاٹھی چارج، آنسو گیس فائرنگ، اور زدوکوب تک کیا گیایوگی آدتیہ ناتھ کے راج میں اترپردیش کی پولیس جانور درندوں سے بھی بدترین ہوتی جارہی ہے سردست بلریا گنج سمیت پورے اعظم گڑھ میں تشويش اور غصے کا ماحول ہے

پولیس کا کریک ڈاؤن پوری ڈھٹائی سے جاری ہے لاٹھی چارج، آنسو گیس فائرنگ، پتھر بازی اور ربر گولیوں سے ماہرین کو زخمی کرنا انتہائی ظالمانہ اور بزدلانہ کارروائی ہےسینکڑوں مرد اور بچے پولیس حراست میں لیے جاچکے ہیں، اعظم گڑھ کے قدآور عالم دین مولانا طاہر مدنی صاحب بھ پولیس کسٹڈی میں ہیں 

پولیس ظلم و ستم کیے جارہی ہےآپ سب سے درخواست ہیکہ اعظم گڑھ کے ڈی ایم اور ایس ایس پی کو درج ذیل نمبر پر فون کرکے انہیں ظلم سے باز رہنے کی اپیل کریں، بڑے پیمانے پر فون کرکے ان دونوں اعلیٰ افسران پر انصاف کے لیے دباوٴ بنائیں: 

ڈی ایم اعظم گڑھ: 9454417521
ایس ایس پی اعظم گڑھ: 9454400250

سمیع اللّٰہ خان

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad