تازہ ترین

بدھ، 5 فروری، 2020

اعظم گڑھ کے بلریا گنج میں یوگی پولس کا تانڈو۔ خواتین اور بچوں پر چلائی گئیں ربر کی گولیاں،درجنوں زخمی۔

اعظم گڑھ کے بلریا گنج میں یوگی پولس کا تانڈو۔ خواتین اور بچوں پر چلائی گئیں ربر کی گولیاں،درجنوں زخمی۔

اعظم گڑھ (یواین اے نیوز 5فروری2020)ایک طرف جہاں حکومت سی اے اے کو لیکر بیک فٹ پر ہے وہیں،اسے اب پرسکون احتجاج بھی برداشت نہیں ہورہاہے، آج اعظم گڑھ کے بلریا گنج میں خواتین اور بچے بوڑھوں کو پولس کی بربریت کا سامنا کرنا پڑا،اعظم گڑھ کے بلریا گنج میں خواتین کثیر تعداد میں شاہین باغ کی طرز پر اس کالے قانون کے خلاف احتجاج کررہی تھیں،آپ کو بتادیں کی ایک دن پہلے ہی یوگی پولس نے نوجوانوں کو ڈریا دھمکایا مگر وہ سب بے سود تھا،آپ ویڈیو میں سن سکتے ہیں کی یوگی پولس کس طرح احتجاج میں شریک لوگوں کو گالیاں دے رہی ہے۔ وہیں ایک دن پہلے سماجی کارکن ذاکر حسین نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

 کی یوگی پولس احتجاجی مظاہروں پر سخت کارروائی کرنے والی ہے۔رات تقریباً تین بجے جب خواتین نماز تہجد ادا کررہی تھیں تبھی یوگی پولس نے خواتین اور بچوں پر لاٹھیاں اور ربر کی گولیاں چلائیں جس سے درجنوں خواتین زخمی بتائی جارہی ہیں۔ وہیں اس معاملے کو لیکر لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول بناہواہے۔ایک رپورٹ کے مطابق پولس نے آنسو گیس کے گولے کے ساتھ ربر کی گولیاں بھی چلائی ہیں۔بلریاگنج پروٹیسٹ میں مولانا طاہر مدنی سمیت درجنوں افراد کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad