لکھنؤ (یواین اے نیوز18فروری2020)شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اتر پردیش میں لکھنو واقع گھنٹہ گھر میں کئی ہفتوں سے دھرنا مظاہرہ جاری ہے۔ آج یہاں رمن میگسیسے ایوارڈ یافتہ سندیپ پانڈے سی اے اے مخالف پرچہ لوگوں میں تقسیم کر رہے تھے تبھی لکھنؤ پولس نے انھیں گرفتار کر لیا۔
سندیپ پانڈے کے ساتھ پولس نے و دیگر لوگوں کو بھی پر چہ تقسیم کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہورہی خبروں کے مطابق بھی گرفتار اشخاص کوٹھا کرگنج تھانہ لے جایا گیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں