تازہ ترین

پیر، 17 فروری، 2020

سعودی عرب میں ہندوستانی ورکرس کی تعداد میں کمی۔

پاکستان اور بنگلہ دیشی ورکرس کی تعداد میں اضافہ، سرکاری اعداد سے حیرت انگیز انکشاف،سعودی عرب میں کام کرنے والے ہندوستانیوں کی تعداد میں 2019ء کے دوران کمی ہوئی، جس کے برخلاف بنگلہ دیشی اور پاکستانی ورکرس کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ سعودی عرب میں کام کرنے والے بیرونی ورکرس سے متعلق مملکت کی حکومت کی طرف سے جاری اعداد کے مطابق /2019/2018ء میں 3,53,565 ہندوستانیوں کو جاب ویزا دیئے گئے تھے جو اس سال بیرونی ورکرس کیلئے جاری کئے جانے والے ویزا کا 55 فیصد حصہ تھے، لیکن 2020ء میں ہندوستانیوں کیلئے صرف 1,65,356 جاب ویزے جاری کئے گئے جو 21 فیصد ہیں۔ اس کے برخلاف 2013ء میں بنگلہ دیشیوں کو صرف 2 فیصد یعینی 12,054 جاب ویزا جاری کئے گئے تھے جو 2019ء میں 1,43,913 یعنی 19 فیصد تک بڑھ گئے ہیں۔

 اس طرح 2019ء کے دوران سعودی عرب میں 6,36,721 یعنی 43 فیصد جاب ویزا جاری کئے گئے تھے جو 2019ء میں 60 فیصد اضافہ کے ساتھ 7,71,867 تک پہنچ گئے۔ اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے ہندوستانی کے ایک ویب چینل نے لکھا ہیکہ مودی حکومت نہ صرف ملک میں نوجوانوں کو مناسب روزگار فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے بلکہ بیرونی ممالک میں بھی ہندوستانی ورکرس روزگار کے موقعوں سے محروم ہورہے ہیں۔ پڑوسی ملکوں پاکستان اور بنگلہ دیش کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad