دھن گھٹا سنت کبیر نگر یسین بیی،عقیل احمد خان(یواین اے نیوز 18فروری2020) تحصیل دھن گھٹا حلقہ کے تحت ترقیاتی بلاک ناتھ نگر کے موضع جھینگورا پار پچ روڈ سے روضہ گاؤں تک جانے والے کھڑنجہ کے بیچ بنی پلیا کی چھت دھنس جانے سے لوگوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔گاؤں کے لوگوں نے بتایا کہ پچھلے دو ماہ سے گاؤں پردھان اودےبھان چودھری سے مذکورہ پلیا کی چھت مرمت کرانے کے لئے سفارش کی جا رہی۔
لیکن عوام کی پریشانیوں سے گاؤں پردھان یا سیاسی جماعتوں کے نمائندگان سے کوئی واسطہ نہیں ہے کوئی روضہ گاؤں کےمحمد اسلم،نظام الدین،الیاس،مہیندر کمار ،بھٹو،وکیل،رنجیت چودھری و دیگر گاؤں کے لوگوں نے بتایا کہ پلیا کی چھت دھنس جانے کی وجہ سے چار پہیا اور دو پہیا گاڑیوں کا مذکورہ سڑک سے گذرنا مشکل ہو گیا ہے۔گاؤں والوں نے اعلیٰ افسران سے پلیا کے چھت کی مرمت کرانے مطالبہ کیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں