تازہ ترین

پیر، 17 فروری، 2020

گوہاٹی میں فلم فیئر ایوارڈ کے دوران شہریت ترمیمی ایکٹ مخالف مظاہرین کاسامنا

نئی دہلی(یواین اے نیوز17فروری2020)سنیچر کو گوہاٹی میں فلم فیئر ایوارڈکی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچنے والے فلمی ستاروں کو شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین نے انتہائی  شائستہ انداز میں فلمی ستاروں سے اپنی محبت کااظہار کیا اپنے احتجاج کی جانب ان کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی۔ آسام کے معروف موسیقار منش روبن  جو شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف آسام میں جاری مظاہروں میں پیش پیش ہیں، نے بتایا کہ ’’ہم انہیں یہ پیغام دینا چاہتے تھے کہ ہم ان سے محبت کرتے ہیں اور  ان کی مدد سے ہم پورے ملک میں یہ پیغام عام کرنا چاہتے ہیں کہ ہم شہریت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت کرتے ہیں۔

منش روبن کی قیادت میں مظاہرین پوسٹر لے کر ایئر پورٹ کے باہر کھڑے ہوگئے تھے مگر پولیس نے انہیں  فلمی ستاروں کے وہاں پہنچنے سے پہلے ہی حراست میں لے لیا۔ انہوں نے جو پوسٹر اٹھارکھے تھے ان پر فلمی ستاروں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہوا تھا کہ ’’ہم آپ سے محبت کرتے ہیں۔‘‘اس محبت کے پیغام میں  ہی ان سے یہ مطالبہ بھی چھپا ہواتھا کہ وہ شہریت ترمیمی ایکٹ کےخلاف مظاہرے کے پیغام کو ملک بھرمیں عام کرنے میں مدد کریں۔
بشکریہ روزنامہ انقلاب

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad